تازہ ترین

جمعرات، 18 اگست، 2022

اسقاط حمل سے انکار کرنے پر شوہر نے بیوی کو آگ لگا دی۔

اسقاط حمل سے انکار کرنے پر شوہر نے بیوی کو آگ لگا دی۔
لبنان میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جہاں شوہر نے اسقاط حمل سے انکار کرنے  پر بیوی کو جان سے مار دیا۔  


عرب میڈیا کے مطابق لبنان سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ حاملہ ہانا محمد جسے  گزشتہ دنوں اسقاط حمل سے انکار کرنے پر شوہر نے پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر آگ لگادی  تھی،11 دن تکلیف میں رہنے کے بعد بدھ کے روز اسپتال میں چل بسی۔


رپورٹس کے مطابق ہانا کو آگ کی وجہ سے  پورا جسم جھلسنے کے باعث 6 اگست کو مقامی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شوہر کی جانب سے تشدد کی وجہ سے ہانا کے پیٹ میں ہی بچے کی موت ہوگئی تھی جسے آپریشن کے بعد نکال دیا گیا تھا لیکن خاتون کی حالت اتنی تشویش ناک  تھی کہ اس کا زندہ بچنا ناممکن تھا۔ 

مقامی میڈیا کے مطابق شوہر کا خیال تھا کہ اس مہنگائی کے دور میں بچے کی پرورش نہیں کرسکتا اس لیے وہ بیوی کو اسقاط حمل کرنے پر زور دیتا تھا۔تاہم ہانا کے انکار پر اس نے  تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں گھر میں اسے آگ لگادی۔


رپورٹس کے مطابق واقعہ رپورٹ ہونے کے بعد فرار ہونے کی کوشش میں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad