تازہ ترین

جمعہ، 26 اگست، 2022

جماعت اسلامی کے سابق امیر مولانا جلال الدین عمری کی رحلت

جماعت اسلامی کے سابق امیر مولانا جلال الدین عمری کی رحلت

نئی دہلی۔ محمد علم اللہ۔(یو این اے نیوز 26اگست 2022)

معروف عالم دین ، جماعت اسلامی کے سابق امیر اور مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر مولانا جلال الدین عمری کا جمعہ کی شام انتقال ہوگیا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ 

سید جلال الدین عمری برصغیر ہندو پاک کے ایک مستند عالم دین اور مصنف تھے۔ ۲۰۰۷ سے  ۲۰۱۹تک آپ جماعت اسلامی ہند کے امیر رہے ۔ آپ ہندوستان کی تحریک اسلامی کے چوٹی کے رہ نمائوں میں سے تھے۔

دعوتی اور تحریکی سرگرمیوں میں انتہائی مصروف رہنے کے باوجود اسلام کے مختلف پہلوئوں پر آپ کی بیش قیمت تصانیف آپ کی عظمت وقابلیت کا زبردست ثبوت ہیں۔ مولانا عمری جماعت اسلامی ہند کے سابق امیر رہے ، اسی طرح جامعۃ الفلاح بلریا گنج کے سربراہ بھی تھے، مولانا بہت سی دینی وملی تنظیموں اور اداروں کے ذمہ دار بھی تھے۔

مولانا سید سید جلال الدین عمری کی ولادت ۱۹۳۵میں جنوبی ہند تمل ناڈو کے ضلع شمالی آرکاٹ کے ایک گاؤں پتّگرم میں ہوئی تھی، آپ کے والد صاحب کا نام سید حسین تھا۔ ابتدائی تعلیم گاؤں ہی کے اسکول میں حاصل کی۔ پھر عربی تعلیم کے لیے جامعہ دارالسلام عمر آباد میں داخلہ لے کر ۱۹۵۴میں فضیلت کا کورس مکمل کیا۔ اسی دوران مدراس یونیورسٹی کے امتحانات بھی دیے اور فارسی زبان وادب کی ڈگری ’منشی فاضل‘ حاصل کی۔مولانا علی گڈھ مسلم یونیورسٹی سے بھی فیض یافتہ تھے مولانا نے اے ایم یو سے بی اے (اونلی انگلش) پرائیوٹ سے پاس کیا تھا۔

مولانا گذشتہ کئی دنوں سے بیمار تھے۔ آج دیر گئے شام دہلی کے جامعہ نگر واقع الشفاء اسپتال میں انہوں نے آخری سانس لی ، نماز جنازہ سنیچر کی صبح دس بجے مسجد اشاعت اسلام دعوت نگر دہلی میں ادا کی جائے گی

ممبئی اردو نیوز کے شکریہ کے ساتھ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad