تازہ ترین

جمعہ، 19 اگست، 2022

اعظم گڑھ میں بیٹے نے اپنے باپ کو موت کے گھاٹ اتار!

اعظم گڑھ میں بیٹے نے اپنے باپ کو موت کے گھاٹ اتار!

اعظم گڑھ ۔اسماعیل عمران ۔(یو این اے نیوز 19اگست 2022) بردہ تھانہ علاقہ کے جیولی گاؤں میں بدھ کی دیر رات بیٹے نے اپنے باپ پر اینٹ سے حملہ کر جان سے  مار ڈالا۔  ماں کی شکایت پر بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔  واقعہ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

 جیولی گاؤں رہائشی بال کشنو سروج (50) گاؤں کے باہر واقع تالاب کے کنارے مڑئی ڈال کر گزارہ کرتا تھا۔  اہل خانہ کے دیگر افراد گاؤں کے گھر میں رہتے تھے۔  الزام کے مطابق بال کیشنو۔ کا بیٹا ببلو  سروج بدھ کی رات 10.30 بجے  پہنچا اور اپنے والد کو گھسیٹ کر پوکھرے کی طرف  لے جانے لگا ۔  باپ نے جانے سے انکات کیا تو بیٹے نے اینٹ سے حملہ کردیا ۔ 


جس کی وجہ سے اس کے والد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔  واردات کو انجام دینے کے بعد ملزم فرار ہو گیا ۔  اطلاع ملتے ہی تھانہ بردہ کی پولیس سمیت   کئی دیگر تھانوں کی فورس کے علاوہ ایس پی سٹی شیلیندر لال، سی او لال گنج منوج رگھوونشی پہنچ گئے۔


 بال کیشنو کے  دو لڑکے اور ایک لڑکی ہے  بڑے بیٹے پنٹو نے تین سال قبل پھانسی لگا کر خودکشی کر لی تھی۔  اس کے بچے اور بیوی مائیکے  میں رہ رہی ہیں۔  چھوٹے بیٹے ببلو نے یہ واردات کیوں انجام دیا، یہ معلوم نہیں ہو سکا۔  بال کیشنو  کی بیوی ودھاوتی کی شکایت پر پولیس نے ببلو کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔  


پولیس اسے گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ معلوم رہے مقتول بیٹا شراب نوشی کا عادی تھا۔  اس کا اپنے والد سے اکثر جھگڑا رہتا تھا۔  اس نے شراب کے نشے میں ہی واردات کو انجام دیا ہے۔ فی الحال پولیس مقدمہ درج کرکے مفرور ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش میں لگ گئی ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad