مرادآباد :ارشاد احمد کی پانچ منزلہ عمارت میں لگی آگ پانچ افراد زندہ جلے!
مرادآباد۔اسماعیل عمران ۔یو این اے نیوز 25اگست 2022) مرادآباد کے تھانہ گل شہید علاقے میں جمعرات کی رات پانچ منزلہ مکان میں زبردست آگ لگ گئی۔ آتشزدگی کے اس واقعہ میں پانچ افراد زندہ جل گئے۔ مرنے والوں میں دو خواتین اور تین بچے بھی شامل ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ گھر میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔
گھر میں پہلی چنگاری سی اٹھی، دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیاں آگ بجھانے پہنچی۔ واقعے کے وقت ایک ہی خاندان کے 12 کے قریب افراد گھر میں پھنسے ہوئے تھے جن میں سے 7 افراد کو بچالیا گیا۔ جبکہ 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ شیلیندر کمار سنگھ اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہیمنت کٹیال سمیت پولیس اور انتظامی اہلکار جائے حادثہ پر پہنچے اسکے بعد وہ ضلع اسپتال پہنچے۔
ارشاد کا پانچ منزلہ مکان تھانہ گل شہید کے علاقے لنگڑے کی پلیا میں واقع ہے۔ اس گھر میں امیر الدین اپنی فیملی کے ساتھ تیسری منزل پر رہتے تھے۔ جمعرات کی رات 8.30 سے 9.00 بجے کے درمیان گھر کی تیسری منزل پر برقی بورڈ میں اچانک شارٹ سرکٹ ہوا اور آگ لگ گئی۔ کچھ ہی دیر میں آگ نے پورے پانچ منزلہ مکان کو اپنی زد میں لے لیا۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی آس پاس کے لوگوں میں کہرام مچ گیا۔ پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فورا موقع پر پہنچ گئیں۔
آگ لگنے سے عمارت کے اندر موجود پانچ افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے جن میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔ جبکہ سات افراد کو کسی طرح سے بچا لیا گیا۔ عمارت میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں بہت تیزی سے کی گئیں بچاؤ اور راحت کا کام جاری ہے۔ عمارت میں آگ کیسے لگی اس بارے میں سرکاری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں