تازہ ترین

اتوار، 28 اگست، 2022

بزم شیراز کی جانب سے ماہانہ نعتیہ نشست کا انعقاد

بزم شیراز کی جانب سے ماہانہ نعتیہ نشست کا انعقاد 

جونپور:اجود قاسمی ۔( یو این اے نیوز28اگست 2022)  بزم شیراز کے زیر اہتمام ماہانہ نعتیہ نشست معروف شاعر احمد نثار جونپوری کی صدارت میں شہر کے محلہ  شیخ محامد میں منعقد کی گئی جس میں شہر کے معتبر شعراء کرام نے شرکت کرکے نعت و منقبت پر مبنی اشعار سامعین کی نظر کیا۔ پروگرام کی ابتدا حافظ حسان نے تلاوت کلام ربانی سے کیا اور نعت نبی کی شان میں گلہائے عقیدت حنیف انصاری نے پیش کیا پروگرام کی نظامت ناظم مشاعرہ مظہر آصف نے فرمائی۔

اس موقع پر بزم شیراز کے کنوینر انوار احمد انوار دلارے نے کہا کہ یہ بزم کافی پرانی ہے اس کے زیر اہتمام متعدد پروگرام منعقد ہوچکے ہیں کورونا وبا کی وجہ سے کوئی پروگرام نہیں ہوئے تھے کووڈ کے بعد بزم شیراز کی جانب سے یہ پہلا پروگرام ہے اب آئندہ ہر ماہ طرحی نشست کا اہتمام کیا جاتا رہے گا۔

چند اشعار قارئین کی نذر ہیں

کیا شان ہے دیار نبی کریم کی 
دیوار سامنے ہو تو چہرہ دکھائی ہے
احمد نثار جونپوری

کیا سیراب چشم ساقی کوثر نے کچھ اتنا
جو پیاسا تھا وہ دریا کی طرح بہتا نکل آیا
اکرم جونپوری

پہلے تو نبی کی الفت سے ایمان سجایا جاتا ہے
پھر دل کی مقدس دنیا میں قرآن سجایا جاتا ہے
اسیم مچھلی شہری

تمام عمر اسی آرزو میں کٹ جائے
مری تلاش تری جستجو میں کٹ جائے
احمد حفیظ جونپوری

جس پہ مدح و ثنا انکی لکھی گئی
وہ ورق آخرت کا ورق ہو گیا 
پریم جونپوری

سلطان مدینہ سبب خلق جہاں ہیں
ہر ذہن میں ہے شہرت سلطان مدینہ
انوار جونپوری

خدا سے محمد کا رشتہ عیاں ہے
زبان محمد خدا کی زبان ہے
احمد عزیز غازی پوری

جاگی ہے جب سے دل میں مدینے کی آرزو
واللہ تب سے بڑھ گئی مدینے کی آرزو
مونس جونپوری

اس کے علاوہ مولانا انوار احمد قاسمی،انصار جونپوری،مستعین جونپوری،کمل جونپوری،شجر جونپوری،ناطق غازیپوری،حق فتحپوری،عباس کاظمی وغیرہ نے بھی اپنے اپنے کلام پیش کیئے آخر میں بزم شیراز کے جنرل سکریٹری حنیف انصاری نے تمام شعراء و مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad