تازہ ترین

ہفتہ، 6 اگست، 2022

پرینکا گاندھی کے ساتھ بدسلوکی کی تمام حدیں پار کی بھارتیہ جنتا پارٹی سے جڑی دلی پولیس !افتاب خان


پرینکا گاندھی کے ساتھ بدسلوکی کی تمام حدیں پار کی بھارتیہ جنتا پارٹی سے جڑی دلی پولیس نے ! آفتاب خان
جونپور۔اسماعیل عمران۔(یو این اے نیوز 6اگست 2022)دارالحکومت دہلی میں آل انڈیا کانگریس پارٹی کے چوٹی سے لیکر ایک عام کار کن ملک میں بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف جمعہ کے روز مظاہرہ کیا جسمیں پارٹی کی سینئر لیڈر پرینکا گاندھی کے ساتھ دہلی پولیس نے جس طرح سے بدسلوکی کی اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوا جس لیکر ملک بھر میں کانگریسی لیڈروں میں ایک غصے کی لہر دوڑ گئی

 اور دہلی پولیس کی پرینکا گاندھی کے ساتھ اس طرح کی نازیبہ حرکت کو جمہوریت کے خلاف بتایا ،اسی معاملہ پر کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر کانگریس اتر پردیش کے پی سی سی ممبر جناب آفتاب خان نے یو این اے نیوز کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا،کل جمعہ کے روز جس طرح سے ہماری لیڈر پرینکا گاندھی کے ساتھ بی جے پی سے جڑی دہلی پولیس نے حراست کے نام پر بدسلوکی کی ہے یہ ایک صحت مند جمہوریت کے خلاف ہے۔


ملک میں مظاہرہ کرنے والی جماعتوں کے بڑے لیڈروں کےلئے یہ وصول رہا  ہے جب بھی وہ ملک کی سالمیت اور بقا کے لیے مظاہرہ کرتے ہیں تو موجود حکومت انکے لیے خاص حفاظتی انتظامات کراتی ہے لیکن موجودہ حکومت گزشتہ آٹھ سالوں سے احتجاج کرنے والوں کا منھ کچل دینا چاہتی ہے ۔چاہے ملک میں کسان بھائیوں کا احتجاج ہو یا سی اے اے ۔یا این آر سی ۔جیسے قانون کے خلاف مظاہرہ کرنے کا معاملہ رہا ہو ہر محاذ پر مودی حکومت مظاہرین کا سر کچلنے کا کام کیا ۔


کل جس طرح سے دہلی پولیس نے پرینکا گاندھی کو حراست کے نام پر  گھسیٹا اور دونوں پیروں کو پکڑ کر پولیس وین میں بھرنے کی کوشش کی کیا یہ قانون کا مذاق اُڑانا نہیں ہے۔افتاب خان نے کہا ملک میڈیا پوری طرح سے مودی اور امت شاہ کا غلام ہوگیا ہے ۔جو بات مودی اور امت شاہ کہتے ہیں وہی بات میڈیا دن بھر اپنے چینلوں پر دوہراتے رہتا ہے۔جس طرح سے بھارتیہ جنتا پارٹی کو ملک میں مہنگائی نظر نہیں آتی ٹھیک اسی طرح سے میڈیا کو بھی مہنگائی نظر نہیں آتی ہے۔

انہوں نے کہا ملک کا میڈیا ایک غلام کی طرح کام کررہا ہے اوپر سے جو حکم ملتا ہے وہی کرنا ہوتا ہے ۔افتاب خان نے مودی حکومت کی ناکامیوں گناتے ہوئے کہا نوٹ بندی ہو ۔کسان قانون ہو۔جی ایس ٹی ،یا اگنی ویر جیسی فلاپ اسکیموں کو زبردستی ملک کے نوجوانوں اور لوگوں پر تھوپنے کی کوشش کی ہے جس کا نتیجہ ہے آج ملک میں بےتحاشہ مہنگائی بڑھ رہی ہے ۔


جس لیکر ملک بھر میں ہم سبھی کانگریسی اپنے لیڈر سونیا گاندھی،  راہل گاندھی پرینکا گاندھی کے کال پر مظاہرہ کررہے ہیں۔انہوں کہاجس طرح سے ہمارے لیڈر راہل گاندھی مودی سے نہیں ڈرتے ٹھیک اسی طرح ہم کانگریسی بھی نہیں ڈرتے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad