الیکشن کمیشن نے جھارکھنڈ کے گورنر سے سورین کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کی سفارش کی۔سورین کی اہلیہ کا نام چیف منسٹر کی فہرست میں اول !
جھارکھنڈ ۔اسماعیل عمران۔(یو این اے نیوز 25اگست 2022)۔ الیکشن کمیشن نے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی اسمبلی رکنیت منسوخ کردی ہے۔ اب سورین کو اپنے عہد سے مستفعی ہونا پڑے گا۔ حالانکہ وہ دوبارہ سے انتخاب لڑ سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے انکے انتخاب لڑنے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی ہے۔
الیکشن کمیشن نے جھارکھنڈ کے گورنر رمیش بیس سے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی اسمبلی رکنیت منسوخ کرنے کی سفارش کہی ہے
میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے سورین کو نااہل قرار دینے کی بات کہی ہے۔ اب یہ گورنر پر منحصر ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کی سفارش پر اپنی کیا رائے دیتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے کی گئی شکایت کو درست سمجھتے ہوئے ان کی رکنیت منسوخ کرنے کی سفارش کرتے ہوئے گورنر کو رپورٹ بھیجی ہے۔ اسمبلی رکنیت ختم ہونے پر سورین کو وزیر اعلیٰ کی کرسی چھوڑنی پڑے گی ۔ چرچا ہے کہ وہ اپنی بیگم کو وزیر اعلیٰ کی کرسی پر بٹھا سکتے ہیں۔
ہیمنت سورین سے جڑے کھنن پٹے کیس کی سماعت 22 اگست کو الیکشن کمیشن میں مکمل ہوئی، جس کے بعد مہر بند لفافے میں رپورٹ گورنر کو بھیجی گئی۔ بی جے پی نے سورین پر ان کے نام پر کھنن کے پٹے غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے کا الزام لگایا تھا۔ عوامی نمائندگی ایکٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بی جے پی نے انہیں ایم ایل اے کے طور پر نااہل قرار دینے کی سفارش کی تھی۔
کیا ہے سارا معاملہ؟
یہ پورا معاملہ رانچی کے انگڑا بلاک میں 88 ڈسمل پتھر کے کھودائی کھنن کے پٹے سے متعلق ہے۔ بی جے پی نے الزام لگایا تھا کہ ہیمنت سورین نے وزیر اعلیٰ اور کھنن وزیر کے عہدہ پر رہتے ہوئے اپنے نام پر پٹہ الاٹ کیا۔ ساتھ ہی ہیمنت سورین کی دلیل یہ تھی کہ انہیں یہ پٹہ 14 سال پہلے 17 مئی 2008 کو 10 سال کے لیے ملا تھا۔
2018 میں اس کی تجدید نہیں ہوئی تھی۔ پھر 2021 میں پٹی کی تجدید ہوئی۔ لیکن 4 فروری تک انتظامیہ نے کھنن کی اجازت نہیں دی تو انہوں نے پٹہ سرنڈر کر دیا ۔ سورین نے دلیل دی تھی کہ اس نے کھنن نہیں کیا اور انکے پاس کوئی کھنن پٹہ بھی نہیں ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں