اسلام مخالف کتابوں کا مصنف سلمان رشدی اس وقت وینٹی لیٹر پر ، بولنے سے قاصر ،انکھ بھی جانے کا خدشہ
دہلی۔اسماعیل عمران۔(یو این اے نیوز 13اگست 2022) 'The Satanic Verses کے مصنف سلمان رشدی پر نیویارک میں جمعہ کے دن چاقو سے جان لیوا حملہ کیا گیا ہے۔
یہ جان لیوا حملہ اس وقت ہوا جب وہ نیویارک کے چوٹاکوا انسٹی ٹیوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرنے پہنچے تھے۔
سلمان رشدی کے خادم نے بتایا کہ سلمان رشدی کی صحت کے بارے میں جو اطلاعات آرہی ہیں وہ زیادہ اچھی نہیں ہیں۔ نیویارک اسٹیٹ میں چاقو سے حملے کے بعد سلمان رشدی کی حالت بدستور تشویشناک بنی ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت وہ وینٹی لیٹر پر ہیں اور بولنے سے بھی قاصر ہیں۔ اینڈریو وائلی نے کہا کہ اس حملے کے نتیجے میں سلمان رشدی کی آنکھ بھی ضائع ہو سکتی ہے۔
بی بی سی ہندی نیوز کے رپورٹ کے مطابق اینڈریو وائلی کا کہنا تھا کہ ’سلمان رشدی کی ایک آنکھ سے محروم ہونے کا بھی شبہ ہے، ان کے بازو میں کافی چوٹ آئی ہے اور ان کے جگر میں بھی چاقو سے وار کیا گیا ہے‘۔
آن لائن پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں واقعہ کے فوراً بعد وہاں موجود لوگ اسٹیج پر بھاگتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس کے بعد موقع پر موجود لوگوں نے حملہ آور کو موقع پر ہی پکڑ لیا۔
پولیس نے نیو جرسی کے فیئر ویو سے24 سالہ ہادی متر نامی مشتبہ شخص کو حراست میں لیا ہے۔ سلمان رشدی کو گزشتہ کئی سالوں سے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملتی رہی ہیں۔
سلمان رشدی نے اسلام کے خلاف کئی ایسی تحریر اور بیان دیئے ہیں جس سے اسلام کے چاہنے والوں کے حلقوں سے مذمت کی جاتی رہی ہے ۔دنیا بھر کے ملک میں انہیں سب باتوں کو لیکر سلمان رشدی کے خلاف مسلمانوں نے مظاہرے بھی کئے ہیں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں