تازہ ترین

جمعہ، 5 اگست، 2022

کیا علاقائی پارٹیوں کا دور ختم ہونے کو ہے ؟

کیا علاقائی پارٹیوں کا دور ختم ہونے کو ہے ؟

تحریر: مسعودجاوید 

طاقتور اپوزیشن کے بغیر صحت مند جمہوری نظام کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔ 


کانگریس نے ماضی میں کیا کیا غلطیاں کی کس کو دودھ پلا کر زندہ رکھا ان باتوں سے قطع نظر یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ موجودہ دور میں اپوزیشن کہلانے کی حقدار اگر کوئی پارٹی ہے تو وہ ہے کانگریس۔
 راہل اور پرینکا نہ صرف پارٹی کی قیادت کی اہل ہیں بلکہ ان کو کمتر دیکھانے کی  تمام تر  کوششوں کے باوجود ان دونوں نے کانگریس کے وجود کو بچا رکھا ہے۔ 


سیاست کا مقصد اقتدار حاصل کرنا نہیں ملک کی تعمیر وترقی کے لئے اور قوم کی فلاح و بہبود کے لئے عوام مخالف قوانین، مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف احتجاج کرنا اور  فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو مضبوط کرنے کے لئے آواز اٹھانا ہے۔ 


ایسا لگتا ہے  ریجنل پولیٹیکل پارٹیز کا دور ختم ہو چکا ہے۔ پان انڈیا ایشوز پر کسی بھی  پلیٹ فارم پر ان کی موجودگی نہیں ہے۔ کسی بھی عوامی ایشوز پر بولنے سے ان کے لیڈرز کترا رہے ہیں ۔ ان پارٹیوں کے اکثر لیڈر اپنا اور اپنی پارٹی کا وجود بچانے میں لگے ہوئے ہیں۔ 


شیو سینا کا نمونہ سب کے سامنے ہے۔ 


تو کیا ٢٠٢٤ انتخابات عملی طور پر بی جے پی اور کانگریس کے درمیان لڑے جائیں گے ؟  ۔ بہت حد تک یہی دونوں پارٹیاں کل ہند سطح پر موجود اور متحرک ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad