بی جے پی لیڈر ٹی راجہ گرفتار، توہینِ رسول پر مقدمہ درج
حیدرآباد۔اسماعیل عمران ۔یو این اے نیوز (23اگست 2022)بی جے پی لیڈر ٹی راجہ کو حیدرآباد میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تلنگانہ کے بی جے پی ایم ایل اے ٹی راجہ پر پیغمبر اسلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں نازیبہ تبصرہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ ان کے اس بیان پر حیدرآباد میں کل سے احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔
حیدرآباد کے ڈی سی پی ساؤتھ زون کے پی سائی چیتن نے بتایا کہ بی جے پی ایم ایل اے راجہ سنگھ کے خلاف پیغمبر اسلام کے خلاف مبینہ توہین آمیز تبصرے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان کے خلاف دفعہ 295 (A)، 153 (A) اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
معلوم رہے حیدرآباد کے گوشامحل حلقے سے ممبر اسمبلی راجہ سنگھ نے شو سے پہلے کہا تھا کہ اگر تلنگانہ حکومت اور حیدرآباد پولیس منور فاروقی کے شو کی اجازت دے گی تو وہ متنازعہ تبصرہ کریں گے۔ راجہ سنگھ نے الزام لگایا کہ منور فاروقی مبینہ طور پر اپنے شو میں ہندو دیوی دیوتاؤں پر متنازعہ تبصرہ کرتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ انہوں نے پیغمبر اسلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف متنازعہ بات کہی ہے۔ راجہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کرکے متنازعہ بات کہی ہے۔
جس کی وجہ سے کل رات پورے حیدرآباد شہر کے مختلف علاقوں میں لوگوں نے مظاہرے کئے۔ بی جے ہی لیڈر راجہ سنگھ اور انکے ساتھیوں کی شدید مخالفت کے باوجود حال ہی میں پولیس کے پختہ انتظامات کے سائے میں مشہور کامیڈین منور فاروقی کے پروگرام کو کرایا گیا ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں