تازہ ترین

جمعرات، 25 اگست، 2022

خون کی کمی سے دوست کی بیوی کی جان گئ تو بنا ڈالی ہزاروں خون عطیہ کرنے والے بہادر نوجوانوں کی ٹیم

خون کی کمی سے دوست کی بیوی کی جان گئ تو بنا ڈالی ہزاروں خون عطیہ کرنے والے بہادر نوجوانوں کی ٹیم
صحافی ذاکر حسین کی کہانی لوگوں کیلئے بن گئ مثال 

آعظم گڑھ،25 اگست (نامہ نگار) ہمارے ملک میں خون کی کمی کی وجہ سے اکثرمریضوں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑتا ہے،لیکن اب ایک نوجوان نے سخت جدوجہد سخت محنت کے بعد ایک ایسا ماحول بنا دیا ہے کہ اب مریضوں کو خون کیلئے در در کی ٹھوکریں نہیں کھانی پڑتیں ہیں۔

صحافت سے وابستہ آعظم گڑھ کے ذاکر حسین نامی نوجوان نے گزشتہ تین سال قبل اپنی تنظیم الفلاح فائونڈیشن کی ایک ونگ بلڈ ڈونیٹ گروپ بنایا،جس کے ذریعہ ذات اور مذہب سے اوپر اٹھ کر بے شمار افراد کو مفید خون مہیا کرایا گیا۔پیشے سے صحافی ذاکر حسین کی کہانی کچھ یوں ہیکہ ان کے ایک صحافی دوست کی بیوی کو خون نہیں ملا اوروہ انتقال کر گئیں۔

اس کے بعد سے ذاکر حسین نے عزم کیا کہ وہ ایک تنظیم بناکر مریضوں کو مفت خون مہیا کرائیں گے۔بلڈ ڈونیٹ گروپ کی تشکیل سے قبل لگ بھگ بارہ سالوں سے ذاکر حسین سماجی خدمات سے وابستہ ہیں۔آپ نے تعلیم،مسلم مسائل اور دبے کچلے لوگوں کیلئے بڑی جرائت سے کام کیا ہے۔


آپ نے متعدد سیاسی پارٹیوں کیلئے میڈیا انچارج کی خدمات بھی انجام دی ہے۔آپ سابق ایم پی الیاس آعظمی اور اسمعیل باٹلی والا کے ذریعہ قیام میں آیا مسلم اتحاد منچ کے فائونڈر ممبر میں سے ہیں۔بتا دیں کہ آج الفلاح فائونڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) سے کئ ہزار ممبران جڑے ہیں .

اور ضرورت پڑنے پر مذہب اور ذات سے اوپر اٹھ کر مریضوں کیلئے مفت خون ڈونیٹ کرتے ہیں۔الفلاح فائونڈیشن سے جڑے محمد اسماعیل نے بتایا کہ اب تک الفلاح فائونڈیشن کے (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے ذریعہ مفت میں 390 مریضوں کو خون مل چکا ہے۔ہم نے اکثر آدھی رات تو اکثر رات تین بجے رات چار بجے بھی مریضوں کیلئے مفت خون عطیہ کیا ہے۔ذاکر حسین آج کل پسماندہ مسلمانوں بالخصوص حلال خور اور نٹ مسلمانوں کی تعلیم کیلئے فکرمند ہیں اور ان کی تعلیم پر کام کر رہے ہیں۔

الفلاح فائونڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) سے جڑے ممبران کہتے ہیں "ہم نے سماج اور انسانیت کیلئے فکرمند رہنے والوں میں اپنے صدر ذاکر حسین صاحب  کو سر فہرست پایا ہے"۔جب بھی کسی کو خون کی ضرورت پیش آتی ہے تو سب سے پہلے ذاکر حسین صاحب اور پھر ہم سب ایکٹیو ہوکر سامنے والے کو خون دلاتے ہیں۔حال ہی میں ذاکر حسین کی الفلاح فاؤنڈیشن نے دو،تین لڑکوں کو جیل سے چھڑوانے کا کام بھی کیا ہے۔الفلاح فاؤنڈیشن سے جڑے سرفرازالدین (مرادآباد یونٹ) کہتے ہیں"آج ہمارے صدر ذاکر حسین صاحب کی وجہ سے لوگوں میں خون عطیہ کے کاموں میں ایک کمپیٹیشن شروع ہو گیا ہے،


جگہ جگہ بلڈ ڈونیٹ گروپ کی تشکیل اور الگ الگ طریقے سے خون عطیہ کے میدان میں کام کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں"۔سچ ہے کہ اس نوجوان نے بہت کم مدت میں ایک تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے اور کم از کم آعظم گڑھ اور جونپور جیسے اضلاع کے مریضوں کیلئے خون  کی فراہمی بہت آسان ہو گئ ہے۔

جب سارے لوگ تھک جاتے ہیں،جب مریض کے اہل خانہ مایوس ہو جاتے ہیں تو یہی الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) مریض کیلئے خون مہیا کراتی ہے۔اس گروپ سے جڑنے کیلئے آپ 8368463763 پر میسیج کر سکتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad