سگے بھائی کو شکست دے کر اے آئی ایم آئی ایم سے الیکشن جیتنے والے شاہنواز عالم کو وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بنایا وزیر
بہار۔اسماعیل عمران ۔یو این اے نیوز 16اگست 2022) نتیش کابینہ میں توسیع: ارریہ ضلع کے جوکی ہاٹ اسمبلی کے ممبر اسمبلی شاہنواز عالم اے آئی ایم آئی ایم پارٹی کے ٹکٹ پر 2020 میں دوسری بار ایم ایل اے بنے ہیں۔
انہوں نے اپنے بھائی سابق ایم پی سرفراز عالم کو شکست دے کر سنسنی پیدا کر دی تھی۔ پچھلے مہینے، شاہنواز عالم نے سیاسی ہلچل کی وجہ سے تین دیگر ایم ایل ایز کے ساتھ آر جے ڈی میں شمولیت اختیار کی تھی۔
شاہنواز نے چار ایم ایل اے کو آر جے ڈی میں شامل کرنے میں بڑا رول ادا کیا تھا۔ اس کی وجہ سے وہ آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو کے عزیز اور قریبی بن گئے۔
تیجسوی یادو نے نتیش کمار پر زور دیا کہ وہ انہیں عظیم اتحاد کی حکومت میں وزیر بنائیں۔ انہیں نتیش کمار کی کابینہ میں جگہ دی گئی ہے۔ شاہنواز عالم کو بہار کا ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا وزیر بنایا گیا ہے۔ بی جے پی کے ساتھ اتحاد توڑنے کے بعد، جے ڈی (یو) نے آر جے ڈی اور کانگریس کے ساتھ مل کر بہار میں ایک عظیم اتحاد کی حکومت بنائی ہے
غور طلب ہے کہ 2017 میں سابق وزیر آنجہانی تسلیم الدین کے انتقال کے بعد شاہنواز کے بڑے بھائی سرفراز عالم نے جوکی ہاٹ اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا تھا اور لوک سبھا ضمنی انتخاب جیت لیا تھا۔
اس کے بعد، شاہنواز نے پہلی بار گھر میں جدوجہد کے بعد سال 2018 میں جوکی ہاٹ اسمبلی ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کی۔ 2020 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں آر جے ڈی سے ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے اے آئی ایم آئی ایم سے انتخاب لڑکر بڑے بھائی آر جے ڈی امیدوار سرفراز عالم کو شکست دے دی !
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں