تازہ ترین

ہفتہ، 6 اگست، 2022

جونپور : کانگریس کارکنوں کا مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف زبردست مظاہرہ !

جونپور : کانگریس کارکنوں کا مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف زبردست مظاہرہ !

جونپور۔ اسماعیل عمران۔(یو این اے نیوز 6اگست 2022) گزشتہ جمعہ کو آل انڈیا نیشنل کانگریس کی کال پر کارکنوں نے ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر فیصل حسن تبریز اور سٹی کانگریس کمیٹی کے صدر وشال سنگھ حکم کی قیادت میں ضلع ہیڈکوارٹر پر مظاہرہ کیا۔  

جلوس کی شکل میں نعرے بلند کرتے ہوئے کانگریسی کلکٹریٹ کے احاطے میں پہنچے اور دھرنے پر بیٹھ گئے۔ ضلعی صدر فیصل حسن نے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے۔ 

 اگنی ویر جیسی اسکیم مودی حکومت کی کمزور پالیسیوں اور دور اندیشی کو ظاہر کرتی ہے! ایسی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے متوسط ​​محنت کش اور غریب طبقے کا جینا محال ہو گیا ہے۔


 شہری صدر نے کہا کہ آزاد ہندوستان کی تاریخ میں پہلی بار مرکزی حکومت دودھ اور دہی جیسی ضروری اشیائے خوردونوش پر ٹیکس لگانے کا کام کر رہی ہے۔ کم بارش کی وجہ سے ہمارے کسان کھیتوں کو سیراب کرنے سے قاصر ہیں۔  

مہنگائی نے ملک کے تاجروں، ملازموں اور غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ کانگریس کارکنوں نے صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم ضلع انتظامیہ کو سونپا۔

 ریاستی جنرل سکریٹری دھرمیندر نشاد، رام چندر مشرا، راکیش اپادھیائے، راکیش سنگھ ڈبو، دیوراج پانڈے، محمود انصاری، راکیش مشرا منگلا، سریندر سنگھ، نیرج رائے امیت مشرا شیوم اپادھیائے پرمود سنگھ سبھاش سنگھ اجے سونکر، اقبال، اشرف، نونیت اور چندر کیش کے علاوہ دیگر کانگریسی لیڈر موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad