"مولانا عبدالستار حیات و خدمات" کتاب کا رسمِ اجراء
جونپور ۔اجود قاسمی۔(یو این اے نیوز 7اگست 2022)
مولانا عبدالستار معروفی حیات و خدمات نامی کتاب کا رسمِ اجراء اطراف وجوانب کے بیشتر اہل علم کی موجودگی میں7 اگست بوقت 10 بجے صبح جامعہ حسینیہ لال دروازہ کے وسیع لائبریری ہال میں عمل میں آیا تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام اللہ سے حافظ محمد اطہر نے کیا بعدہ نعت پاک محمد عبدالرحمٰن نے پیش کیا۔
جلسہ کی صدارت ناظم جامعہ حسینیہ لال دروازہ مولانا توفیق احمد قاسمی نے پیش فرمائی مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا ارشد معروفی قاسمی مدنی شیخ الحدیث جامعہ مظہر العلوم بنارس موجود رھے۔ کتاب کا رسمِ اجراء مولانا توفیق احمد قاسمی کے ہاتھوں و مختلف علماء کرام کی شرکت سے عمل میں آیا نظامت کا فریضہ مولانا سلمان محمود قاسمی بلیاوی نے انجام دیا و جامعہ حسینیہ لال دروازہ کا منظوم تعارف قاری محمود عالم بلیاوی نے پیش کیا۔
مولانا توفیق احمد قاسمی نے اپنے صدارتی خطبے میں کہا کہ مولانا عبدالستار معروفی ہمارے جامعہ میں تقریباً 29 سال بڑی لگن اور شوق سے تدریسی خدمات انجام دیتے رہے اور بہت ہی سادہ مزاج اور سلیم الطبع انسان تھے،پیرانہ سالی کے باوجود تہجد کے پابند اور تلاوت کے عادی تھے ہمارے جامعہ نے ایک ایسی شخصیت کو کھو دیا ہے جس کی تلافی ممکن نہیں ہے آج اس کتاب کی رسمِ اجراء کے موقع پر ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور کتاب کے مرتب قاری محمود عالم بلیاوی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
قاری محمود عالم بلیاوی نے کہا کہ ضرورت محسوس ہوئی کہ ایسی ممتاز اور مثالی شخصیت کی حیات اور کارناموں کے نقوش یکجا کرکے محفوظ کر دیے جائیں تاکہ آنے والی نسلیں اس سے استفادہ کر سکیں اس لئے میں نے عظیم شخصیت پر قلم اٹھانے کی جسارت کیا اور مختلف لوگوں کے مضامین و خطوط کو یکجا کرکے شائع کرنے کی سعادت حاصل کیا۔
حضرت مولانا ضیاء الحق خیرآبادی نے کتاب پر تعارفی کلمات پیش فرمائے اور دیگر علماء کرام نے بھی اپنا تأثر و تعارف یکے بعد دیگرے پیش کئے۔
اس موقع پر مولانا خطیب الاسلام استاذ جامعہ اسلامیہ مظفر پور،حضرت قاری مسیح الرحمٰن مئو ،مولانا و مفتی منیر احمد بلیاوی،مولانا وسیم احمد شیروانی،مفتی محمد شاہد قاسمی،مولانا انوار احمد قاسمی،مولانا توقیر احمد قاسمی،مولانا اسعد الحسینی،حنیف انصاری سمیت جامعہ کے تمام طلباء نے شرکت کی آخر میں ملک میں امن و امان کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں