اعظم گڑھ: اکھلیش یادو جیل میں مسلم لیڈروں سے ملنے کیوں نہیں جاتے؟ ایم ایل اے رماکانت سے ملاقات پر مایاوتی کا حملہ
لکھنؤ۔اسماعیل عمران ۔(یو این اے نیوز 24اگست 2022)مایاوتی نے سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کی ایم ایل اے رماکانت یادو سے ملاقات پر سوال کھڑا کردیا ہے ۔ مایاوتی نے لکھا کہ ایس پی سربراہ سے یہ سوال پوچھنا کیا صحیح نہیں ہوگا کی وہ مسلم لیڈروں سے ملنے جیل کیوں نہیں جاتے۔
بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے سماج وادی پارٹی کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے اعظم گڑھ جیل میں پارٹی کے باہوبلی ایم ایل اے رماکانت یادو سے ملاقات کرنے پر ایس پی سربراہ اکھلیش یادو پر حملہ کیا ہے۔ اس ملاقات پر مایاوتی نے بھی سوال اٹھائے ہیں۔
مایاوتی نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ سماج وادی پارٹی کے سربراہ کا اعظم گڑھ جیل جانا اور پارٹی کے باہوبلی ایم ایل اے رماکانت یادو سے ملاقات کرنا اور ہر طرح سے ہمدردی کا اظہار کرنا فطری بات ہے، جس سے اس عام خیال کو تقویت ملتی ہے کہ ایس پی اس طرح کے مجرمانہ عناصر کو پناہ دیتی ہے۔
انہوں نے اگلے ٹویٹ میں لکھا کہ اس کے ساتھ ہی مختلف تنظیموں اور عام لوگوں کی طرف سے ایس پی سربراہ سے یہ سوال پوچھنا غلط نہیں ہوگا کہ وہ مسلم لیڈروں سے ملنے جیل کیوں نہیں جاتے، جبکہ انکا ہی الزام ہے کہ ایس پی لیڈران کو یوپی کی بی جے پی حکومت میں جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر جیل میں قید رکھا جا رہا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں