خالی اوقات میں اپنے بچوں کو مفید کھیلوں میں مشغول کریں!
از.... عمران صدیقی ندوی ایک زمانہ تھا جب بچے خالی اوقات میں خوب کھیلتے کودتے تھے لیکن آج کل بچوں کے خالی اوقات موبائل دیکھنے میں ضائع ہو جاتے ہیں جس کے دو بڑے نقصانات ہو رہے ہیں، ایک ان کا قیمتی وقت غیر ضروری چیز میں ضائع ہو جاتا ہے اور دوسرا کھیل کود سے دور ہونے کی وجہ سے بچوں کی صحت بن بدن خراب ہو رہی ہے نہ ان میں کوئی جوش و خروش نظر آتا ہے اور نہ ہی کوئی پُھرتی نظر آتی ہے
اس سلسلے میں بعض والدین یہ کرتے ہیں کہ بچوں سے موبائل تو چھین لیتے ہیں لیکن اس کے بدلے کوئی دوسری مشغولیت نہیں دیتے ہیں جس کی وجہ سے بچے عموما چڑچڑے ہو جاتے ہیں جس کا اثر ان کی شخصیت خصوصا تعلیم پر بہت برا پڑتا ہے،
خوب اچھی طرح یاد رکھیں انسان کی تربیت ازالہ کے نسخے سے کرنا چاہیں گے تو بہت مشکل پیش آتی ہے اور اگر املالہ کے نسخے سے کریں گے تو بہت آسانی پیدا ہو جاتی ہے یعنی اگر بچوں کے خالی اوقات میں ان سے صرف موبائل چھین لینے سے ان کی موبائل دیکھنے کی عادت نہیں چھوٹے گی، اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ ان کے خالی اوقات میں ان کو کسی دوسرے مفید کاموں میں مشغول کر دیں تاکہ ان کو دھیان موبائل کی طرف نہیں جائے اور دھیرے دھیرے ان کی موبائل دیکھنے کی عادت ختم ہو جائے گی
اس دور میں والدین پر لازم ہے کہ اپنے بچوں کے خالی اوقات کو ضائع ہونے سے بچائیں، ان کو ایسے کاموں میں مشغول کریں جس میں ان کی دلچسپی بھی ہو مثلا فٹ بال، والی بال، کراٹے وغیرہ کی کلاسز کرائیں، کلاسز کا دو فائدے یہ ہوتا ہیں ایک اوقات کی پابندی ہوتی ہے اور دوسرا بچے دھیرے دھیرے اس کھیل میں ماہر ہو جاتے ہیں
نوٹ: الحمد للہ ہمارے دونوں بڑے بیٹے عبداللہ اور محمد فٹ بال کی کلاسز پابندی جا رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ فٹ بال میں دن بدن ماہر ہوتے جا رہے ہیں، اللہ ان کو مزید ترقی عطا فرمائے اور قوم ملت کے لیے مفید بنایے آمین ثم آمین
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں