تازہ ترین

جمعرات، 18 اگست، 2022

جونپور میں خراب ٹرانسفارمر بنانے والے شخص کی کرنٹ لگنے سے حالت تشویشناک،فورا اسپتال لےجایاگیا!

جونپور میں خراب ٹرانسفارمر بنانے والے شخص کی کرنٹ لگنے سے حالت تشویشناک،فورا اسپتال لےجایاگیا!
جونپور ۔اسماعیل عمران ۔(یو این اے نیوز ۔18اگست 2022) تھانہ کھیتا سرائے حلقہ کے موضع بھڑکڑہاں میں ایک درد ناک حادثہ پیش آیا حادثے کی جگہ پر موجود سبھی لوگ دہل گئے اطلاع کے مطابق بھڑکڑہاں گاؤں میں کل سے ٹرانسفارمر بگڑا ہوا ہے آج جب دن میں تین بجے کے قریب ٹرانسفارمر بنانے کے لیے موضع منیچھا رہائشی پرائیویٹ بجلی مرمت کرنے والا ستی رام بند ولد شیام لال آیا ،

جیسے ہی  ٹرانسفارمر کی مرمت کرنے کے لیے ستی رام چڑھا اسی وقت  گیارہ ہزار ولٹیج کے کرنٹ نے ستی رام کو اپنی زد میں لے لیا اور بری طرح سے ٹرانسفارمر میں چپک گیا ۔ عینی شاہدین کے مطابق کچھ دیر تک ایسا لگا کی وہ مر گیا ہے۔

 لیکن جیسے ہی بجلی کی سپلائی ٹھپ ہوئی ستی رام حرکت کرنے لگا وہاں پر موجود لوگوں نے کسی طرح سے اسکو نیچے اتار اور پرائیوٹ گاڑی کے ذریعے اسپتال لے جایا گیا ہے ۔

فی الحال متاثرہ شخص کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے ۔ علاقے کے ہی مستری مہاجن کے ساتھ متاثرہ شخص (ستی رام )  ٹرانسفارمر بنانے آیا ہوا تھا ۔جسکی عمر تقریباً 35 سال بتائی جارہی ہے ۔۔معلوم رہے کی بجلی سپلائی بند کرانے میں چوک ہونے کی بات سامنے آرہی ہے ۔


ستی رام نے بادشاہی بجلی پاور روم کے کرم چاری سے موضع بھڑکڑہاں کی سپلائی بند کرنے کو کہا تھا لیکن اس نے موضع منیچھا کی سپلائی بند کر دی ۔اور بھڑکڑہاں کی بجلی سپلائی بدستور جاری رہی جسکی وجہ سے یہ درد ناک حادثہ پیش آیا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad