جونپور :کتے کو بچانے میں گرا موٹر سائیکل سوار ۔ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا!
جونپور : اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 202223اگست 2022) بدلاپور حلقہ کے لدوکا گاؤں امبیڈکر بستی کے کیشو گوتم کی پیر کے روز موٹر سائیکل سے گر کر موت ہو گئی۔ وہ مڑیاہوں سے گھر لوٹ رہے تھے۔
یونین بنک کے قریب پہنچے تو سامنے ایک کتا آ گیا۔ اسے بچاتے ہوئے ڈسبلینس ہوکر گر گئے لوگ انہیں قریبی ڈاکٹر کے پاس لے گئے، جہاں اس کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے اسے ضلع اسپتال بھیج دیا گیا۔
گھر قریب ہونے کی وجہ سے کچھ ہی دیر میں اہل خانہ بھی پہنچ گئے۔ شہر کے ایک پرائیویٹ اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ شوہر کی موت کی خبر سن کر بیوی سمن بے ہوش ہو گئی۔ ہوش آنے پر وہ ایک ہی بات کہتی رہی کہ پہاڑ سی زندگی اب کس کے سہارے گزرے گی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں