ایک شام مکھن شیخ کے نام ادبی نشست کا انعقاد
آعظم گڑھ،28 اگست (پریس ریلیز)ممبئی اور دبئی سے آۓ کاشف اور محمد احمد کے اعزاز میں سراۓمیر اسٹیشن روڈ کے ایک بارونق ٹی ٹائم سائیٹ پر ہوا شعری پروگرام ایک شام مکھن شیخ کے نام جس کے مہمان خصوصی تھے خون عطیہ کرنے والے گروپ الفلاح فاؤنڈیشن کے چیئرمین ذاکر حسین صاحب پروگرام کو آرگنائزر کیا کامل بینا پارہ نے نظامت کے فرائض انجام دیۓ
ڈاکٹر آفتاب مجاہدؔ اعظمی نے آرگنائزر جہاں بلڈ ڈونرز گروپ کی کارکردگی سے متاثر رہے وہیں اچھی خاصی تعداد میں سامعین شعراء کے کلام سے محظوظ ہوۓ وہیں اس اعلان پر کہ ایک مریض کو اے بی پازیٹیو گروپ کے خون کی سخت ضرورت ہے کئ نوجوان سامنے آگے آۓ جو اپنا خون دینے کو تیار تھے۔
چند اشعار نذر قارئین ہیں۔
یہاں سے آفتاب ہاشمی کا
جہاں بھر میں اجالا جا رہا ہے۔۔ ڈاکٹر آفتاب مجاہدؔ اعظمی
چشمے نہ ٹوٹ جائیں چٹک کر نۓ نۓ
آتے ہیں میرے سامنے منظر نۓ نۓ۔۔ بم بنارسی
یہ کیسی تجارت ہے سسرال کی گلیوں میں
کہتا ہے کہ (ٹھوکوا) لو ٹھوکوا لو سدا دینگے۔ نہال منچلا
شعراء کے ناموں فہرست میں چند نام اس طرح تھےڈاکٹر آفتاب مجاہدؔ اعظمی ،طیب نقاش، مفتی خورشید ،نہال منچلا، بم بنارسی ،ساجد، بدر،مفتی خورشید ،محمد کیف اور محمد سنگر ابصار اعظمی پروگرام آدھی رات تک چلتا رہا آخر میں مہمان خصوصی ذاکر حسین نے خطاب کیا جس میں بلڈ ڈونیشن کے جذبات ابھر کر سامنے آئے جس کی تعریف ہوتی رہی ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں