تازہ ترین

بدھ، 24 اگست، 2022

لالو نتیش جی کے رہتے ہوئے کس مائی کا لال میں دم ہے جو مسلمانوں سے ووٹنگ کا حق چھین لے۔تیجسوی یادو

لالو نتیش جی کے رہتے ہوئے کس مائی کا لال میں دم ہے جو مسلمانوں سے ووٹنگ کا حق چھین لے۔تیجسوی یادو


بہار ۔اسماعیل عمران ۔(یو این اے نیوز 24اگست 2022)بہار میں سیاسی ہلچل کے بعد آج اسمبلی میں نتیش اور  تیجسوی حکومت کا فلور ٹیسٹ ہو رہا ہے۔  ایوان کی سربراہی ڈپٹی اسپیکر مہیشور ہزاری کررہے ہیں۔  فلور ٹیسٹ پر بحث کے دوران بی جے پی نے وزیر اعلیٰ پر طنز کیا۔  سابق ڈپٹی سی ایم تار کشور پرساد نے کہا – ایسا کوئی سگا نہیں ہے، جسے نتیش نے ٹھگا نہیں ۔


 اس پر تیجسوی نے جواب دیا۔  انہوں نے کہا کہ جہاں بھی بی جے پی ہارتی ہے وہاں وہ اپنی تین جمائیوں کو آگے لاتی ہے۔ 

 اس پر بی جے پی ایم ایل اے نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔ تیجسوی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا اسی اسمبلی میں اپ کے ایک ممبر اسمبلی نے کہا تھا کی مسلمانوں سے ووٹنگ کا حق چھین لیا جائیگا  ۔میں کہتا ہوں کس  مائی کا لال میں دم ہے جو لالو جی اور نتیش جی کے رہتے ہوئے مسلمانوں سے ووٹنگ کا حق چھین  لے گا۔جس پر اسمبلی میں بیٹھے سبھی بی جے پی کے ممبر اسمبلی آگ بگولہ ہوگئے۔ اسکے علاوہ کئی اہم باتوں پر تیجسوی یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سوالوں کا جواب دیا ۔اس دوران بی جے پی ممبران اسمبلی نے ہنگامہ بھی کیا۔  سی ایم نتیش کمار مسکراتے رہے۔ 


سی بی آئی چھاپے پر: تیجسوی نے کہا کہ پورے ملک میں جو ماحول ہے۔  ہر ریاست میں جہاں اپوزیشن کی حکومت ہے یا جہاں بی جے پی ہارتی ہے یا جس سے بھی بی جے پی ڈرتی ہے، وہاں وہ اپنے تین جمائی کو آگے کرتی ہے۔  سی بی آئی، ای ڈی اور انکم ٹیکس۔


  جنگل راج پر: یہ بے چین ہیں۔  ہم بھاجپائیوں سے جاننا چاہتے ہیں کہ ایسا کون سا طلسم ہے کہ اگر وہ اقتدار میں رہے تو منگل راج رہتا ہے اور بے دخل ہوتے ہی جنگل راج  ۔ یہ بہار کے لیے گالی ہے   یہاں کیا ہم جانور بیٹھے ہیں؟  بہار کے لوگوں کو جانور کہا جا رہا ہے۔  بہار کے تمام 13 کروڑ لوگ جانور ہیں۔ نیریٹوی مت بنائیے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad