تازہ ترین

جمعہ، 26 اگست، 2022

بہار میں دلت کو چوری کے الزام میں لاٹھی ڈندے سے مارا گیا۔ پانی مانگنے پر پلائی گئی پیشاب!

بہار میں دلت کو چوری کے الزام میں لاٹھی ڈندے سے مارا گیا۔ پانی مانگنے پر پلائی گئی پیشاب!
بہار ۔ اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 26اگست 2022)رام پرکاش پاسوان 16 اگست کو مدھوبنی میں اپنی خالہ کے گھر گئے تھے۔  جب رام پرکاش واپس آ رہے تھے تو مدھوبنی کے اجرا گاؤں کے ایک خاص برادری کے کچھ نوجوانوں نے اس پر  چوری کا الزام لگاتے ہوئے پکڑ لیا۔


 بہار میں انسانیت کو شرم شار کر دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔  چوری کے الزام میں ایک دلت نوجوان کی زبردست پٹائی کی گئی۔  الزام ہے کہ مار پیٹ کے دوران جب نوجوان نے پینے کے لیے پانی مانگا تو اسے پیشاب دیا گیا۔  ایک خاص برادری کے لوگوں پر نوجوان کے ساتھ زیادتی کرنے  کا الزام لگا ہے  نوجوان کی پٹائی کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہلچل مچ گئی ہے۔

 معلومات کے مطابق دربھنگہ کے کیوٹی  تھانہ کے تحت راجور  گاؤں کے رہنے والے رام پرکاش پاسوان  کو   مارنے والوں نے اسکے   ہاتھ پاؤں باندھ دیے اور لاٹھی ڈندے لات گھونسوں سے بری طرح پیٹا ۔  رام پرکاش کو دربھنگہ کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

 رام پرکاش پاسوان کے بیٹے ابھیشیک پاسوان نے الزام لگایا کہ میرے والد کو چوری کے جھوٹے الزام میں مارا پیٹا گیا اور جب انہوں نے پینے کے لیے پانی مانگا تو ان لوگوں نے انہیں پیشاب پلایا۔  ابھیشیک کا کہنا ہے کہ ان کے والد وینٹی لیٹر پر ہیں۔

 دربھنگہ کے ایس ڈی پی او کرشننندن کمار نے واقعہ کی تصدیق کی ہے۔  ان کا کہنا ہے کہ واقعہ کی جگہ  مدھوبنی ضلع ہے۔  اس لیے اس معاملے میں دربھنگہ پولس مدھوبنی پولس کی جانچ میں ہر طرح کا تعاون کرے گی۔  متاثرہ فریق نے کچھ ملزمان کی شناخت کر لی ہے۔

 دوسری طرف دربھنگہ ضلع کے بجرنگ دل کے لیڈر راجیو پرکاش کا کہنا ہے کہ پی ایف آئی کے ارکان اس گاؤں میں رہتے ہیں جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔  انہوں نے ماب لنچنگ کی ہے۔  بجرنگ دل نے انتباہ دیا کہ اگر متاثرہ کو انصاف نہیں ملا تو احتجاج کیا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad