اجمیر درگاہ پر شہاب کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے خادم کے خلاف کارروائی ہوگی ۔سید سرور چشتی
راجستھان۔اسماعیل عمران ۔(یو این اے نیوز 17اگست 2022) کیرالہ کے شہاب جو پیدل حج کے سفر پر نکلے ہوئے ہیں، منگل کو اجمیر درگاہ پر حاضری دی۔اس وقت درگاہ شریف میں موجود ایک خادم نے شہاب کے ساتھ بدسلوکی کی ۔ انجمن سیدزادگان کے سیکرٹری سید سرور چشتی نے اس پورے معاملے پر دنیا بھر میں ہورہی رسوائی سامنے آنے پر ایک ویڈیو جاری کرکے معافی مانگی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ خادم سید فضل چشتی نے بدتمیزی کی۔ ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ،دراصل، شہاب (30) کیرالہ کے ملاپورم کا رہنے والا ہے۔ جو ڈاکٹر بھی ہیں. انسٹاگرام پر ان کے 28 لاکھ فالوورز ہیں۔ جون ماہ سے پیدل حج کے سفر پر نکلے ہوئے ہیں ۔وزارت خارجہ نے بھی اس کی اجازت دے رکھی ہے۔ شہاب جون 2023 کو مکہ مکرمہ پہنچیں گے۔ یہ سفر تقریباً 8600 کلومیٹر کا ہو گا۔ انکے راستے میں بھارت کی کئی ریاستوں سے ہوتے ہوئے وہ پاکستان، کویت، ایران کے راستے سعودی عرب پہنچیں گے۔
اجمیر پہنچنے والے شہاب کی حفاظت میں پولیس فورس تعینات تھیں۔ انہوں نے اپنی تصویر بھی اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔
اپنے سفر کے دوران شہاب 14 اگست کو اجمیر پہنچے ۔ منگل کو اجمیر کی درگاہ پر دعا کے لیے پہنچے ہوئے تھے۔ درگاہ میں دعا کرتے وقت ایک خادم نے شہاب کے سر اور کندھے پر ہاتھ رکھا۔ ان کا ہاتھ شہاب نے جھٹک دیا آستانہ شریف پر موجود خادم نے شہاب کی اس حرکت پر اعتراض جتاتے ہوئے کہا آپ یہاں دعا پڑھنے آئے ہیں، ہم تو صرف دعا ہی پڑھا رہے ہیں۔ اگر نہیں پڑھنا چاہتے تو باہر چلے جائیں۔
شہاب کے ساتھ موجود ایک شخص نے بھی خادم کو روکنے کی کوشش کی لیکن خادم کا بگڑے تیور صحیح ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے تھے۔ اب شہاب کے چاہنے والے اس ویڈیو کو ملک اور بیرون ملک تیزی سے شیئر کر رہے ہیں۔
معلوم رہے شہاب جون میں کیرالہ سے پیدل حج کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ اس دوران راستے میں جگہ جگہ ان کا استقبال کیا جا رہا ہے۔
انجمن سیدزادگان کے سیکرٹری سید سرور چشتی نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے شہاب سے معافی مانگی ہے
خادم پر ہوگی کارروائی ۔
انجمن سیدزادگان کے سیکرٹری سید سرور چشتی نے شہاب کے ساتھ بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے کے بعد ویڈیو جاری کی اور اپنا بیان دیا۔ ویڈیو میں سرور چشتی شہاب سے معافی مانگ رہے ہیں۔ کہا- جس خادم نے اس کے ساتھ بدتمیزی کی ہے اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں