تازہ ترین

پیر، 15 اگست، 2022

کانپور : قومی پرچم کی توہین پر تین غیر مسلم لڑکوں کو جیل، ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کیا!

کانپور : قومی پرچم کی توہین پر تین غیر مسلم لڑکوں کو جیل،  ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کیا!

کانپور۔اسماعیل عمران۔(یو این اے نیوز 15اگست 2022) پنکی پولیس نے کانپور میں قومی پرچم کی توہین کرنے پر تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔  الزام ہے کہ تینوں نے قومی پرچم پھاڑ دیا اور اس کی تصویر، ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔  معاملے کی اطلاع ملتے ہی پنکی پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے کے بعد تینوں کو گرفتار کرلیا۔


تھانہ  پنکی  کے انچارج انجن کمار سنگھ نے بتایا کہ ہفتہ کو ٹوئٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہوا۔  اس میں تین نوجوانوں نے قومی پرچم  پھاڑ کر اس کے ساتھ فوٹو لی اور ویڈیو بنایا۔

 معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے قومی پرچم کے توہین کرنے والے تینوں کی شناخت منی پروا پنکی کے رہائشی  جئے پرکاش، سنجے اور راج بہادر کے طور پر کی۔

 اس کے بعد تینوں کے خلاف پنکی پولیس اسٹیشن میں قومی وقار کی توہین کی روک تھام ایکٹ 1971 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔  اس کے بعد پنکی پولیس نے مخبر کی مدد سے تینوں کو منی پروا  امبیڈکر پارک کے قریب سے گرفتار کر لیا۔

 تھانہ  انچارج نے بتایا کہ 15 اگست کو ہر گھر میں آزادی کے امرت مہوتسو اور ہر گھر ترنگا پروگرام کی تیاریاں جاری ہیں۔  اس دوران قومی پرچم کی توہین کا معاملہ سامنے آنے پر علاقے کے لوگوں میں غصہ دیکھنے کو ملا  پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے کے بعد تینوں کو گرفتار کرلیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad