تازہ ترین

اتوار، 14 اگست، 2022

موٹر سائیکل سوار کو روک سونے کی چین چھینی، گولی مار کر فرار ،جونپور اعظم گڑھ کی پولیس سرحدی تنازعہ میں الجھ پڑی !

موٹر سائیکل سوار کو روک سونے کی چین چھینی، گولی مار کر فرار ،جونپور اعظم گڑھ کی پولیس سرحدی تنازعہ میں الجھ پڑی !

جونپور۔اسماعیل عمران ۔(یو این اے نیوز 14اگست 2022) اعظم گڑھ جون پور سرحد سے متصل جیولی گاؤں کے قریب  بے خوف مجرموں نے سنیچر کے روز دن میں  ایک سنسنی خیز واردات کو انجام دیا۔  بہن کے گھر سے واپسی کررہے  نوجوان کو موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے اوور ٹیک کرتے ہوئے روک لیا۔  گلے سے سونے کی چین چھین لی۔  مزاحمت کرنے پر  ٹانگ میں گولی مار کر فرار ہو گئے۔


 اطلاع پر پہنچی اعظم گڑھ اور جونپور اضلاع کی پولیس سرحدی تنازعہ میں الجھ گئی۔ حادثے کی جگہ پر لیکھ پال کو بلایا گیا۔  جب حدود کی پیمائش کی گئی تو حادثے کی جگہ  بردہ تھانہ حلقہ کے اندر آئی ۔ گھنٹوں کی پنچایت کے بعد تھانہ بردہ کی پولیس کارروائی میں جٹی  


لیکن تب تک لٹیرے کافی آگے نکل چکے تھے۔موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے جس نوجوان کو گولی ماری وہ  17 دن پہلے جیل سے گھر آیا تھا۔ متاثر نوجوان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج ہے ۔ وہیں چند ماہ قبل پولیس نے گینگسٹر کی بھی کارروائی کی تھی۔

 پہلے راستہ پوچھا پھر گولی ماری 

 گورہ بادشاہ پور تھانہ علاقہ کے چوکی پل کھوا گاؤں کا رہنے والا جگدیش یادو (45) کالیچا آباد میں اپنی بہن کے گھر سے راکھی باندھنے کے بعد جیولی بازار میں واقع اپنی دوسری رہائش گاہ گیا تھا۔  ہفتہ کی دوپہر وہ موٹر سائیکل پر اپنے گاؤں کی چوکی پلکھوا آرہا تھا۔  جگدیش یادو جیسے ہی جیولی گاؤں میں واقع چندراوتی اسکول  سے کچھ ہی آگے پہنچے ہی تھے کی دو موٹر سائیکل  سوار بدمعاشوں نے اسے روک لیا۔ 

 بائک سواروں نے جگدیش سے گورہ بادشاہ پور جانے کا راستہ پوچھا۔  جگدیش نے بائک روک کر راستہ بتایا تو ایک بدمعاش نے  اس کے گلے سے سونے کی چین چھیننے لگا۔ بچاؤ کرنے پر بائک پر سوار دوسرے بدمعاش نے جگدیش کی ٹانگ میں گولی مار دی۔
 زخمی حالت میں جگدیش کسی طرح اپنی بائک لے کر گھر پہنچا۔ 

 ابتدائی طبی امداد کے بعد  اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ جگدیش یادو گورہ بادشاہ پور پہنچا اور  پورا واقعہ بیان کیا۔  پولیس اس کو اپنے ساتھ لیکر حادثے کی جگہ پر پہنچ گئی۔  وہاں جانے کے بعد پولیس نے بتایا کہ معاملہ بردہ تھانے کا ہے۔


 اس کے بعد تھانہ بردہ کی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔  دونوں کے درمیان سرحدی تنازعہ کو لے کر گھنٹوں پنچایت ہوتی رہی۔  دوسری طرف سی او لال گنج منوج رگھوونشی بھی لوٹ کی اطلاع پاتے ہی  موقع پر پہنچے اور گورہ بادشاہ پور اور بردہ کے لیکھ پال کو بلایا اور پیمائش کروائی۔

  پیمائش سے معلوم ہوا کی لوٹ اور گولی کانڈ کی جگہ بردہ  کی ہے۔  جس کے بعد تھانہ بردہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات میں جٹ گئی  دوسری طرف گولی لگنے سے زخمی جگدیش کو علاج کے لیے جونپور کے پی ایچ سی چورسنڈی میں داخل کرایا گیا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad