تازہ ترین

بدھ، 10 اگست، 2022

خون عطیہ کیلئے آگے آئیں : اداکار سجیت استھانہ

خون عطیہ کیلئے آگے آئیں : اداکار سجیت استھانہ 

 مریضوں کو مفت خون فراہم کرنے والی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن کو ملا بالی ووڈ اداکار کا ساتھ 


 اعظم گڑھ،10اگست (پریس نوٹ) الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) سے بالی ووڈ کے ایک فنکار نے ہاتھ ملایا ہے۔حال ہی میں فنکار سجیت استھانہ نے الفلاح فاؤنڈیشن کی طرف سے اعظم گڑھ کے گاؤں سنجر پور میں منعقدہ ایک پروگرام میں الفلاح فاؤنڈیشن کو سپورٹ کرنے کا اعلان کیا ۔ 

اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن کے بانی ذاکر حسین، معاذ سنجری، نعمان سنجری، حبیب سنجری، نبیل سنجری، باسط سنجری، عبدالرحیم خان، سیف انصاری، عاقب خان، نسیم فلاحی، گلشن سنجری اور الفلاح فاؤنڈیشن کے دیگر اراکین موجود تھے۔ اس موقع پر فنکار سجیت استھانہ نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) نیک کام کر رہی ہے اور معاشرے کے ہر طبقے کے لوگوں کو الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔

پروگرام کہ نظامت کر رہے ذاکر حسین نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ خون کی کمی سے کسی کو اپنی زندگی سے ہاتھ نہ دھونا پڑے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad