سپریم کورٹ نے بابری مسجد کے انہدام اور گجرات فسادات سے متعلق تمام کاروائیوں کو بند دیا
نئی دہلی ۔(یو این اے نیوز 30اگست 2022) عدالت عظمیٰ نے آج 1992 میں بابری مسجد کے انہدام سے متعلق تمام کاروائیوں کو بند کر دیا۔ اس سے قبل عدالت نے 2002 کے گجرات فسادات سے متعلق تمام مقدمات کو بند کر دیا تھا، صرف نرودا پاٹیہ کیس کی سماعت جاری ہے۔
اطلاع کے مطابق عدالت عظمیٰ میں درخواستوں کا ایک بیچ زیر التوا تھا۔ عدالت عظمیٰ کا کہنا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ کیس بے معنی ہو گئے، 9 میں سے 8 کیسز میں ٹرائل ختم ہوچکا ہے اور اب نرودا پاٹیا کیس میں ہی ٹرائل چل رہا ہے۔
گودھرا فسادات کے تناظر میں شروع کی گئی کارروائی کے بارے میں عدالت عظمیٰ نے کہا کہ عدالت کے حکم کے تحت خصوصی تفتیشی ٹیم کے ذریعے جن نو بڑے مقدمات کی سماعت کی جانے والے معاملوں میں سے ، آٹھ معاملات میں وقت گزرنے اور مقدمے ختم ہونے کے ساتھ ساتھ معاملے بے نتیجہ ہو گئے ہیں۔
دریں اثنا، عدالت عظمیٰ کارکن تیستا سیتلواڑ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرے گی، جنھیں 2002 کے گجرات فسادات کے معاملوں میں بے قصور لوگوں کو پھنسانے کے لیے مبینہ طور پر ثبوت گھڑنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
اس معاملے میں گجرات حکومت کی طرف سے پیش سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے جمعرات کو جسٹس یو یو للت کی بنچ سے کہا کی سیتلواڑ کی عرضی کا جواب تیار ہے لیکن اس میں کچھ اصلاح کی ضرورت ہے۔ عدالت عظمیٰ نے 22 اگست کو گجرات حکومت سے سیتلواڑ کی ضمانت عرضی پر جواب طلب کیا تھا، جسے ان معاملے میں جون کے ماہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔
بابری مسجد کے انہدام سے متعلق تمام کارروائیاں بھی بند کر دی گئیں۔
اس کے علاوہ عدالت عظمیٰ نے 1992 میں بابری مسجد کے انہدام سے متعلق تمام کارروائیوں کو بھی بند کر دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ توہین کی درخواست پہلے درج کی جانی چاہئے تھی، لیکن یہ مسئلہ 9 نومبر 2019 کے فیصلے کے ساتھ کھڑا نہیں ہوتا جس نے ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان ایودھیا اراضی تنازعہ کا فیصلہ کیا تھا۔
بتادیں کہ محمد اسلم بھورے نے درخواست 1991 میں داخل کی تھی اور توہین کی درخواست 1992 میں داخل کی گئی تھی، ان کا انتقال 2010 میں ہو گیا تھا۔ عدالت عظمیٰ نے درخواست گزار کو اے میکس کیوری کے ساتھ تبدیل کرنے کے لئے وکیل ایم ایم کشیپ کی درخواست کو بھی خارج کردیا .
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں