شروعات مبارکپور کے باشندے ابوسفیان نے کی تھی ، اس اہم ذمہ داری کو اب ان کے دو بیٹے نبھارہے ہیں!
مبارک پور (یواین اے نیوز 5اگست2022) اتر پردیش کا ضلع اعظم گڑھ اپنی کئی خصوصیات کیلئے دنیا بھر میں مشہور ہے ضلع کی انہیں خصوصیات کے پیش نظر کسی شاعر نےکیا خوب کہا ہے۔
جو ذرہ یہاں سے اٹھتا ہے وہ نیر اعظم ہوتا ہے۔
اس شہر کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے جو دنیا میں اس کی منفرد شناخت کو ظاہر کرتی ہے۔خانہ کعبہ کے غلاف پر شاندار کشیدہ کاری کی بات کریں تو اس مقدس غلاف پر مبارکپور کے حاجی سفیان کو کشیدہ کاری کا شرف حاصل تھا۔ اب یہ عظیم کام ان کے دو بیٹے بخوبی انجام دے رہے ہیں۔ آپ کو معلوم ہے کہ خانہ کعبہ پر ہرسال خالص ریشم سے تیار شدہ کپڑے اور سونے چاندی کے دھاگوں سے کی گئی کشیدہ کاری سے مزین نیا غلاف ڈالا جاتا ہے۔اسے تیار کرنے والے کاریگروں میں امیلو پنچایت کے سربیا پوروے کے باشندے بھی شامل ہیں۔ بنکری اور کشیدہ کاری کیلئے مبارکپوربھی کافی مشہور ہے۔
شاید اسی وجہ سے سریاں کے باشندے،حاجی یوسف بن حاجی سبحان کو آج سے۔38 سال قبل غلاف کعبہ میں کشیدہ کاری کی اہم ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ سفیان کے دو بھائی حافظ نذیر اور امانت اللہ بھی تھے۔ حاجی سفیان کا تین سال قبل انتقال ہو چکا ہے۔ ان کے انتقال کے بعد سے ان کے دو صاحبزادے عمران اور وسیم کو یہ شرف حاصل ہے اور وہ اپنی اس ذمہ داری کو بخوبی نبھا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس اہم کام کو درجنوں ماہر کاریگر انتہائی ذمہ داری سے انجام دیتے ہیں جن کی سر پرستی یہ دونوں بھائی کرتے ہیں۔ کام مکمل ہونے کے بعد اگر انہیں وقت ملتا ہے کہ تو وہ اپنے رشتہ دراوں سے ملنے اعظم گڑھ آتے ہیں۔ فی الحال گزشتہ دس برسوں نہیں آئے ہیں۔عمران اور وسیم کے چچازاد بھائی وسیم الدین اعظمی نے بتایا کہ پہلے ان کے چچاسفیان نے35 سالوں تک اس عظیم کام کو انجام دیا۔انکے انتقال کے بعد چچازاد بھائیوں نے ان کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔جسے دونوں بخوبی نبھار ہے ہیں اس لئے ہم سبھی علاقے کے لوگوں کو ان پر فخر ہے۔
ریشمی کپڑے پر سونے چاندی سے نقاشی غلاف کی تیاری میں 700 کلوگرام خالص ریشم اور سونے چاندی کے تقریبا 120 کلو گرام دھاگے استعمال ہوتے ہیں، غلاف 47 حصوں پر مشتمل ہوتا ہے اور ہر حصہ 14 میٹر لمبا اور 101سینٹی میٹر چوڑا ہوتا ہے، یہ کام تقریبا دس مہینے میں مکمل ہوتا ہے۔
غلاف کعبہ کی تبدیلی کا عمل 9 ذی الحجہ کو نماز فجر کے فوراً بعد شروع ہوتا ہے اور اسے طے شدہ پلان کے تحت عصر کی نماز تک مکمل کر لیا جاتا ہے، حج کے دنوں میں غلاف کوفرش سے3فٹ بلند رکھاجاتا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں