تازہ ترین

جمعہ، 26 اگست، 2022

سگی بچی کو قتل کرنے والا سفاک باپ گرفتار, بیوی سے جھگڑے میں 9 ماہ کی بیٹی کو پٹخ کر مار ڈالا!

سگی بچی کو قتل کرنے والا سفاک باپ گرفتار, بیوی سے جھگڑے میں 9 ماہ کی بیٹی کو پٹخ کر مار ڈالا!

بہار۔اسماعیل عمران ۔(یو این اے نیوز 25اگست 2022) میاں بیوی کے درمیان توتو میمے میمے عام سی بات ہے ۔  کچھ لوگ اسے  شادی شدہ زندگی کی زینت سمجھتے ہیں۔  کہا جاتا ہے کہ حجت تکرار کے بعد باہمی مصالحت سے بہت سکون ملتا ہے۔  اکثر بچے والدین کے درمیان ایک ربط کا کام کرتے ہیں جو انہیں الگ ہونے سے روکتے ہیں۔

  لیکن، بہار کے نوادہ میں میاں بیوی کے جھگڑے میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔  والدین کی لڑائی میں 9 ماہ کی معصوم بچی موت کے آغوش میں چلی گئی۔  معصوم بچے  کی موت کا ذمہ دار مانتے ہوئے  پولیس نے باپ کو گرفتار کرلیا ۔


کیونکہ وہ بیوی سے بدلہ لینے کے لئے بچے کو پٹخ کر جان سے مار ڈالا۔یہ پورا معاملہ  ضلع کے وارث علی گنج کا ہے۔  اطلاع کے مطابق  متوفی بچی  کے والد اور والدہ کے درمیان اکثر جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔  جمعرات کو ایک بار پھر  دونوں آپس میں لڑنے لگے۔  مقامی لوگ بیچ بچاؤ کررہے تھے۔


 وہیں 9 مال کی بچی دونوں کو لڑتے ہوئے دیکھ رہی تھی۔  جھگڑا بڑھ گیا اور دونوں آپس میں لڑ پڑے ۔  اچانک شوہر نے زمین پر بیٹھی بچی کو اٹھایا اور زور سے زمین پر پٹخ دیا۔  لڑکی رونے لگی تو وہاں پر موجود لوگوں نے اسے چپ کرایا۔لیکن بچی بے ہوش ہوگئی  اور اسکی موت واقع ہوگئی۔


 مقامی لوگوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔  وارث علی گنج  پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی۔  پولیس نے بچی کی لاش کو قبضے میں لے لیا۔  لوگوں نے پولیس کو حقیقت بتائی تو ملزم باپ کو گرفتار کر لیا گیا۔  پولیس اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔  خاندان میں کہرام مچا ہوا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad