لکھنؤ میں دیر رات 5.2 شدت کا زلزلہ
لکھنؤ۔اسماعیل عمران ۔(یو این اے نیوز 20اگست 2022)
اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق اس زلزلے کی شدت 5.2 تھی۔ زلزلہ آنے کا وقت رات کے وقت ایک بجکر بارہ منٹ کا بتایا جا رہا ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 تھی۔ زلزلہ لکھنؤ کے شمال مشرق میں 139 کلومیٹر کے فاصلے پر آیا۔ اس کی گہرائی زمین سے 82 کلومیٹر نیچے بتائی جارہی ہے۔
سیتاپور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
سیتاپور میں رات تقریباً 1:16 پر اچانک زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ لوگوں نے بتایا کہ جھٹکا اتنا شدید تھا کہ گھروں میں رکھے کولر اور فریج کچھ دیر کے لیے ہلنے لگے کچھ ہی دیر میں تمام رشتہ داروں اور دوستوں کو ادھر ادھر سے فون آنے لگے۔ لوگوں نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے کچھ دیر تک جاری رہے۔ اس کی وجہ سے لوگ دیر تک جاگتے رہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں