تازہ ترین

اتوار، 7 اگست، 2022

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کا اجلاس کل طلب۔دو روز میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 32 ہوگئی!

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کا اجلاس کل طلب۔دو روز میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 32 ہوگئی!

اسرائیل کے فلسطین پر حملے کے پیشِ نظر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے کل اجلاس طلب کر لیا۔امریکی میڈیا کے مطابق اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے۔امریکی میڈیا نے بتایا ہے کہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں اسرائیلی فوج کے غزہ پر میزائل حملوں پر گفتگو ہو گی۔

واضح رہے کہ غزہ کے جبالیہ مہاجر کیمپ پر اسرائیل کی بمباری میں 3 کمسنوں سمیت 5 فلسطینی شہید ہوگئے، 2 روز میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 32 ہو گئی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جمعے سے جاری اسرائیلی حملوں میں 140 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad