یوگی راج میں اب گھر میں جماعت سے نماز پڑھنے پر 26 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج !
مرادآباد۔(یو این اے نیوز 29اگست 2022)
یوگی راج میں اب تک اترپردیش میں عوامی جگہ پر نماز پڑھنے پر کارروائی کی خبریں آتی رہتی تھیں لیکن اتر پردیش کے ضلع مرادآباد کے تھانہ چھجلیٹ حلقے میں پولیس نے گھر کے اندر جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے پر 26 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ رپورٹس کے مطابق ایک غیر مسلم نوجوان کی شکایت پر پولیس نے 16 نامزد اور 10 نامعلوم نمازیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
کئی نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی دیہات سندیپ کمار مینا نے پیشگی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔ایک نئی روایت کا آغاز کرتے ہوئے واحد اور مستقیم اپنے گھروں میں اجتماعی نماز ادا کر رہے ہیں، جس پر ہندو برادری کے لوگ سراپا احتجاج ہیں۔ اس کی مخالفت.
معلوم رہے مرادآباد ضلع کے تھانہ چھجلیٹ حلقہ کے موضع دلہپور کے کچھ غیر مسلموں نے الزام لگایا کی گاؤں میں نئی روایات شروع کرتے ہوئے واحد اور مستقیم اپنے مکانوں پر اجتماعی طور پر نماز پڑھارہے ہیں جس پر غیر مسلم کمیونٹی کے لوگ اس پر اعتراض کیا
جس پر کچھ لوگوں نے 24 اگست کو تھانہ چھجلیٹ میں اس کی شکایت کی تھی جس پر پولیس نے 16 نامزد اور 10 نامعلوم افراد کے خلاف دفعہ 505 (2) کے تحت مقدمہ درج کر کے پیشگی کارروائی شروع کر دی تھی، جب اس معاملے کی شکایت ایس پی دیہات سندیپ کمار مینا سے کی گئی تو ایس پی دیہات نے بتایا کہ کچھ لوگ بغیر کسی اجازت کے امام کو بلا کر اپنے گھروں میں نماز پڑھ رہے تھے۔
جس کی شکایت تھانے میں کی گئی، پولیس کو نئی روایت شروع کرنے کی شکایت موصول ہوئی تھی، جس کا نوٹس لیا گیا ہے ۔نیوز ایجنسی کے مطابق پولیس نے پورے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ واضح رہے اس وقت ملک میں ہندو مسلم کے بیچ پیار محبت کی دیوار بہت تیزی سے ڈھانے کی کوشش ہورہی ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں