تازہ ترین

جمعہ، 8 جولائی، 2022

جونپور :گمشدہ معصوم احسن کی لاش ملنےسے گاؤں میں مچا کہرام۔

جونپور ۔(یو این اے نیوز 8 جولائی 2022) گورا بادشاہ پور تھانہ حلقہ کے موضع چورسند میں اج اسوقت کہرام مچ گیا جب رات دس بجے کے قریب دو سالہ معصوم احسن ولد بلال احمد کی لاش گھر کے پاس تالاب سے برآمد ہوئی۔معلوم رہے 7 جولائی کی دوپہر کے وقت قریب تین بجے  احسن گھر والوں کی نگاہ سے دور ہوگیا ۔کچھ دیر تک احسن جب گھر والوں کو نہیں دیکھا تو اہل خانہ اسکی تلاش کرنے میں جٹ گئے گاؤں والوں سے ادھر سے ادھر ایک محلے سے دوسرے محلے تک احسن کے بارے میں پوچھتے رہے  ۔


لیکن اس کا کوئی سراغ پتہ نہیں  لگ سکا کی احسن کہاں چلا گیا ہے،اہل خانہ والوں کے دلوں میں  طرح طرح کے خیالات  جنم لے رہے تھے ،دن رات کی طرف تیزی سے  بڑھ رہاتھا ،احسن کی تلاش میں رفتہ رفتہ تیزی بڑہ رہی تھیں ،اخر کار رات دس بجے کے قریب احسن کی لاش اسکے گھر کے پاس تالاب سے برآمد ہوئی اسکی خبر جیسے ہی اہل خانہ کو ملی گھر اور گاؤں میں ایک کہرام مچ گیا۔

بچہ کیسے تلاب میں گیا یہ ابھی تک نہیں معلوم ہوسکا ہے البتہ لوگ قیاس لگا رہے ہیں کی بچہ کھیلتے کھیلتے تالاب تک پہنچا ہوگا اسی میں گر گیا ،واللہ اعلم ۔اطلاع کے مطابق دوسالہ احسن کا گھر تھانہ کھیتاسرائے حلقہ کے موضع رانی مئو میں تھا وہ اپنے ننھیال چورسند آیا ہوا تھا،احسن کے نانا کا نام محمد عارف اور ماموں کا نام صدام  ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad