سرائے میر ویلفیئر سوسائٹی کی منعقدہ میٹنگ میں کئ اہم ایشوز پر تبادلہء خیال
الفلاح فرنٹ کی عوام سے سوسائٹی کو سپورٹ کرنے کی اپیل
آعظم گڑھ،14جولائ(نامہ نگار)گزشتہ روزسراے میر ویلفیئر سوسائٹی کے کلینک کی میں اس کے معزز ممبران کی ایک اہم میٹنگ ہوئی جس کی صدارت ڈاکٹر ابوالکلام صاحب نے کی اس اہم مٹینگ میں مندرجہ ذیل امور پر گفتگو ہوئی ۔1_سوسائیٹی کو مالی طور پر مضبوط اور مستحکم کرنے کے لیے اس کے ممبران کی تعداد میں اضافہ کیا جائے جن کی ممبری فیس سوسائٹی کے لیے ماہانہ مالی اعانت اور استحکام کا باعث ہو اس طرح مزید25 عدد ممبران کا اضافہ کیا جائے -
اس کے لیے ممبران کوشش کریں وہ مخلص اور اہل خیر افراد کو سوسائٹی کے ممبران کی حیثیت سے جوڑیں -2-اسپتال کی تعمیر کے لیے جو 3 بسوہ زمین سوسائیٹی کو اسپتال کے لیے حاصل ہو چکی ہے وہ ایک بڑے اور وسیع اسپتال کے لیے ناکافی ہورہی ہے اس لیے سوسائٹی کے ممبران اس سے متصل ایک زمین خریدنا چاہتے ہیں اس زمین کو حاصل کرنے کے لیے کیا طریقہ اختیار کیا جاے اور اس کے لیے خطیر رقم درکار ہے -
اس زمین کو خرید نے کے لئے مالی تعاون حاصل کیا جائےاس کے لیے خاص طور پر سراے میر کے قرب وجوار مواضعات کے لوگوں اور دیگر اہل خیر حضرات سے رابطہ کیا جائے۔3_سراے میر ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے قائم کیے گئے شبلی کوچنگ ایندگائڈینس سینٹرجس کا افتتاح جلد عمل میں آیا ہے اس کے لیے اسٹوڈنت کی تعداد میں اضافہ کے لئے اشتہار اور اعلان کیا جاے اور گھر گھر لوگوں کو اپنے بچے اس کو چنگ سینٹر میں بھیجیں اس کی مہم چلا ئ جاے اور والدین اور ذمہ داروں کو آمادہ کیا جائے کہ وہ اپنے بچوں کو اس کوچنگ سینٹر میں بھیجیں _
اور لوگ اس کو چنگ سے بغیر کسی تفریق مذہب وملت زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا ئیں۔
لوگوں سے گزارش ہے کہ اس کوچنگ سینٹر میں اپنے بچوں کو بھیجیں اور اس سنہری موقع سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں اور اسی طرح اسپتال کی اضافی زمین کے خریدنے اور اس کی تعمیر میں زیادہ سے زیادہ تعاون کریں اپنے اور اپنے. اہل خانہ والدین اور بزرگوں کے لیے صدقہ جاریہ کے اس موقع جو ضائع نہ کریں _اس موقع پر الفلاح فرنٹ نے عوام سے سوسائٹی کو سپورٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں