سینے پر سی ایم یوگی کا ٹیٹو بنوانے والے یامین کو پولیس نے بھیجا جیل، وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے!
اترپردیش ۔(یو این اے نیوز 11جولائی 2022)ضلع ایٹہ کے نیاگاؤں تھانہ حلقہ کے قصبہ سرائے گھاٹ کے رہنے والے وزیر اعلیٰ یوگی کے مداح یامین صدیقی نے اتوار کو تھانے میں تحریری شکایت دی تھی کہ عید الاضحی کی نماز پڑھ کر واپس لوٹنے کے دوران قصبہ ہی کے دو لوگوں نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔
شکایت درج کرنے کے فوراً بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔ تفتیش میں پولیس نے یامین ہی کو ملزم ٹہراتے ہوئے جیل بھیج دیا۔ اس دوران یامین نے پولیس پر مار پیٹ اور منصفانہ کارروائی نہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ یامین کے مطابق اتوار کی صبح وہ قصبے کی عیدگاہ میں نماز ادا کرنے گیا تھا۔ وہ نماز پڑھ کر واپس آرہا تھا کہ راستے میں دو لوگوں نے اسے گھیر لیا۔
یوگی کا مداح بننے پر یامین کو جان سے مارنے کی دھمکی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کے لیے بھی نازیبا زبان استعمال کی۔ دونوں نے گالیاں دیتے ہوئے کہا کہ اگر (یامین ) دوبارہ مسجد کے آس پاس دیکھائی دیا تو وہ یامین کو جان سے مار دینگے
یامین نے بتایا کہ یہ دونوں دبنگ طبیعت کے ہیں۔ ماضی میں ان دونوں نے پولیس کو غلط معلومات دے کر اور افواہیں پھیلا کر ماحول خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔ ان لوگوں نے وزیر اعلیٰ کے مداح ہونے پر مجھے بھی جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔
تھانہ میں شکایت دینے کے ساتھ یامین نے وزیر اعلیٰ اور کئی افسران کے ٹویٹر پر بھی شکایت کی۔ پولیس نے تحقیقات میں یامین کو غلط پایا اور امن و امان کی خلاف ورزی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے اسے ایس ڈی ایم کورٹ میں بھیجا، جہاں سے اسے جیل بھیج دیا گیا۔ یامین نے کہا کہ وہ ریاست کے سربراہ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کریں گے اور پورے معاملے کی شکایت کریں گے۔
سی او راج کمار سنگھ نے کہا کہ یامین صدیقی کی علاقے میں کافی شکایات ہیں۔ وہ آئے روز تنازعات کی زد میں رہتے ہیں۔ وہ خود اتوار کو اپنی شکایت میں قصوروار پایا گیا تھا۔ جس پر اسے امن کی خلاف ورزی کے الزام میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے اسے جیل بھیج دیا۔
آپ کو بتا دیں کہ یامین صدیقی نے 20 جون کو ایٹا میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے وزیر اعلیٰ یوگی اور بی جے پی کے لیے مہم چلاتے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں