تازہ ترین

جمعہ، 15 جولائی، 2022

ہم نٹ مسلمانوں کی تعلیم پر کام کیوں نہیں کرتے؟

ہم نٹ مسلمانوں کی تعلیم پر کام کیوں نہیں کرتے؟

ناچیز نے لگ بھگ پانچ چھ ماہ قبل نٹ مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی پر ایک تحریر لکھ کر قوم کے لوگوں کو آگاہ کرنے کی کی کوشش کی تھی کہ اگر نٹ مسلمانوں کے درمیان تعلیم بالخصوص اسلامی تعلیم پر کام نہیں کیا گیا تو یہ قوم مرتد ہوسکتی ہے۔
مجھے یہ خدشہ اس لئے ہوا،کیونکہ خاکسار جب نٹ بستی میں گیا تو وہاں کی پوری آبادی کو کلمہ طیبہ کا علم نہیں۔ایک نوجوان لڑکی آئ تو مانگ میں سیندور اور منھ میں گٹکھا۔۔۔۔۔۔بہرحال وہاں ہمت کرکے ایک اسکول کی شروعات ہوئ۔تن تنہا اس کام کو انجام دے رہا ہوں۔۔حالات بد سےبدتر ہیں۔


۔کبھی کبھار مقامی تنظیم سرائے میر ویلفیئر سوسائٹی نے اس بستی کے بچوں کیلئے اسکول بیگ تو البدر سینٹر کے محترم عقیل بھائ نے چالیس بچوں کی کتابوں کا انتظام کیا۔۔۔لیکن یہاں تو پوری توانائی پورے وسائل پوری طاقت کو لگانے کی ضرورت ہے۔۔۔۔۔

میں نے نٹ مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی اور مذہب سے دوری کے بارے میں لکھ کر قوم کے لوگوں کو بتانا چاہا تھا کہ آپ اخبار کی آغوش سے،بڑے بڑے تعلیمی سیمینار کی دہلیزسے نکل کرکے،خوشحال طبقے کو تعلیم سے جوڑنے کی کوشش کے ساتھ ساتھ ان غریب  نٹ مسلمانوں کیلئے بھی آگے آئیں۔۔۔آگے کوئ نہیں آیا۔۔ہاں۔۔۔باتیں بہت کی گئیں۔۔۔

۔۔۔۔۔۔اب بھی لوگوں کے سپورٹ کے بجائے مخالفت کا
 ہی سامنا ہے۔۔۔۔لیکن اگر جس دن میں اس کام سے دور ہوا اس دن کے بعد سے مجھے نہیں لگتا کہ کوئ ان بستیوں میں جائے گا۔۔کوئ ان کیلئے کام کرے گا؟ یہ تلخ حقیقت ہیکہ ہماری قوم حادثے کے بعد بیدار ہوتی ہے اور جس دن یہ نٹوں کی لڑکیاں ہندو لڑکوں سے شادیاں کرنے لگیں گی،اپنے مذہب سے دور ہو جائیں گے تو ہم جاگیں گے، لیکن سوشل میڈیا پر ۔۔۔۔۔ایک دوسرے کو متاثر کرنے کیلئے انگریزی میں تبصرے ،حکومت پر مکمل الزام۔۔۔۔۔۔۔


۔اس کام میں ناچیز کا ساتھ دینے والے حیدر بھائی ،شمیم بھائ،ابوالکام بھائ اور عقیل بھائ کا شکر گزار ہوں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک بارپھ سے اپیل کرتا ہوں کی سیدھا سلطان پور،دولت پور،موئیاں،ڈوڈوپور وغیرہ کے نٹ مسلمانوں کیلئے قوم کے افراد زمین پر اتر کر کام کرنا شروع کریں ورنہ بہت جلد ان کے مرتد ہونے کی خبریں آنی شروع ہو جائیں گی۔۔۔

ذاکر حسین
الفلاح فرنٹ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad