تازہ ترین

بدھ، 13 جولائی، 2022

آگرہ: عدالت کے احاطے میں پولیس پر حملہ، حملہ آور عدالت میں لائے گئے بدمعاش کو چھڑا لے گئے منھ دیکھتی رہ گئی یوگی پولیس!

آگرہ: عدالت کے احاطے میں پولیس پر حملہ، حملہ آور عدالت میں لائے گئے بدمعاش کو چھڑا لے گئے منھ دیکھتی رہ گئی یوگی پولیس!


آگرہ۔(یو این اے نیوز 13جولائی 2022)
 آگرہ کے سول کورٹ کمپلیکس میں بدھ کی دوپہر ایک بڑا واقعہ پیش آیا۔ گینگسٹر ایکٹ کے ملزم جنہیں یہاں عدالت میں پیش کیا گیا تھا، ان کے ساتھیوں نے پولیس کی حراست سے چھڑا لیا۔

 معلوم رہے بدھ کو آگرہ کی سول کورٹ میں شنوائی پر لائے گئے گنگیسٹر ایکٹ کے ملزم کو پولیس پر حملہ کرنے کے بعد چار لوگ چھڑا لے گئے۔ حملے میں پولیس کا جوان شدید زخمی ہو گیا۔ اس واقعہ سے سول احاطے میں کہرام مچ گیا۔ اطلاع ملتے ہی نیو آگرہ تھانہ پولیس سمیت فورس پہنچ گئی۔ تاہم مفرور ملزمان کا ابھی تک سراغ نہیں لگایا جا سکا۔ پولیس کی ٹیمیں ملزمان کی تلاش میں مصروف ہیں۔


 معلوم رہے مفرور ملزم فیروز آباد کا رہائشی ہے۔
 بتایا گیا ہے کہ فیروز آباد کے لائن پار علاقہ کے رہنے والے وینے شوتریہ کو برہن پولیس نے جیل بھیج تھا۔ وہ ایک کیس کا سرغنہ ہے۔ وینے کو بدھ کی دوپہر جیل سے لایا گیا تھا۔ ایک سپاہی اسے عدالت میں پیش کرنے کے بعد لے جا رہا تھا کہ چار لوگ آئے۔ ان میں سے ایک نے سپاہی کے سر پر اینٹ ماری جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ اس کے بعد گینگسٹر ایکٹ کا ملزم فرار ہو گیا۔

 زخمی سپاہی کو اسپتال میں علاج کے لیے بھیجا گیا 
 سپاہی کے زخمی ہونے پر لوگ جمع ہو گئے۔ وکلاء موقع پر پہنچ گئے۔ اطلاع ملتے ہی سول سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار آگئے۔ 


 انہوں نے گیٹ کی تلاشی لی تاہم مفرور ملزمان کا سراغ نہ مل سکا۔ بعد میں ایس پی سٹی وکاس کمار فورس کے ساتھ پہنچے۔ ایس پی سٹی نے بتایا کہ سپاہی پر حملہ کر کے ملزم کو چھڑایا گیا ہے۔ اس کی تلاش جاری ہے۔ زخمی سپاہی کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے!

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad