تازہ ترین

پیر، 11 جولائی، 2022

جونپور : راستہ کے تنازعہ پر ضلع پنچایت ممبر سمیت دو شدید زخمی!

جونپور : راستہ کے تنازعہ پر  ضلع پنچایت ممبر سمیت دو شدید زخمی!

جونپور۔(یو این اے نیوز 11جولائی 2022)  میر گنج تھانے حلقہ کے کریاوں گاؤں میں بھیم آرمی کے کارکنوں اور دوسری پارٹی کے لوگوں کے درمیان کافی دنوں سے کشیدگی چل رہی ہے۔  

کئی بار دونوں فریقوں میں لڑائی بھی ہو چکی ہے، گولیاں بھی چل چکی ہیں۔  جس پر مقدمہ زیر سماعت ہے۔  ہفتہ کی رات آٹھ بجے گاؤں میں سڑک کے تنازع کو لیکر دونوں فریقین کے درمیان جھگڑا ہوا۔  

جس میں ایک طرف سے بھیم آرمی کے کارکن، ضلع پنچایت ممبر راہل کمار (28) اور دوسری طرف سے پون سنگھ (32) شدید طور پر زخمی ہو گئے۔  فائرنگ کی اطلاع پر پولیس تھانہ صدر میرگنج برجیش کمار گپتا پولیس اہلکاروں کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔  دونوں زخمیوں کو پہلے علاج کے لیے مچھلی شہر بھیجا گیا، بعد میں وہاں سے دونوں کو وارانسی میں داخل کرایا گیا۔  پولیس نے فائرنگ کے واقعے کی تردید کی ہے۔  جبکہ دونوں جانب سے گولی چلنے کی تحریر بھی دی گئی ہیں۔  


جس میں پولیس نے دونوں طرف سے مار پیٹ اور قاتلانہ حملے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔  پولس تھانہ  صدر۔ میرگنج برجیش کمار گپتا نے بتایا کہ راستے کے تنازعہ میں دو فریقین کے درمیان لڑائی میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ 

 دونوں جانب سے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔  سی او مچل شہر عطر سنگھ نے گولی چلنے والی بات  کی تردید کی ہے!

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad