تازہ ترین

جمعہ، 22 جولائی، 2022

جونپور : پولیس مڈبھیڑ میں 20 ہزار کا انعامی بدمعاش شدید زخمی

اسپتال میں زیر علاج زخمی بدمعاش،فوٹو امراجالا جونپور : پولیس مڈبھیڑ میں 20 ہزار کا انعامی بدمعاش شدید زخمی

جونپور ۔اسماعیل عمران ( یو این اے نیوز 22جولائی 2022)
بدلاپور ۔ کوتوالی علاقہ کے سروکھن پور گاؤں میں واقع فور لین بائی پاس کے قریب سروس سڑک پر جمعرات کی رات  پولیس مڈبھیڑ میں  20 ہزار انعامی بدمعاش شدید زخمی ہو گیا۔  ضلع اسپتال میں علاج جاری ہے۔


 انچارج انسپکٹر یوگیندر سنگھ مجرموں کی تلاش میں لیڈوکا علاقہ میں گشت کر رہے تھے، اسی دوران مخبر سے اطلاع ملی کہ ایک بدمعاش مجرم سرائے ترلوکی سے بائک لے کر بدلا پور کے راستے گھنشیام پور کی طرف جا رہا ہے۔  تھانہ انچارج مہاراج گنج کو بدمعاش کی اطلاع دیتے ہوئے وہ بٹاؤبیر  کی طرف سے آگے بڑھ رہے تھے  رات کے وقت 12:40 پر ایک بائک سوار کو فور لین بائی پاس پل کے نیچے آتے دیکھا۔  جیسے ہی پولیس نے اسے رکنے کا اشارہ کیا، بدمعاش نے انسپکٹر انچارج بدلا پور کو نشانہ بناتے ہوئے گولی چلائی اور سروس سڑک سے پچھم کی جانب  بھاگنے لگا۔ 


 اس دوران ایس او مہاراج گنج سنتوش کمار شکلا بھی موقع پر پہنچ گئے۔  دونوں طرف  پولیس کو دیکھ کر بدمعاش بھاگنے لگا۔  پولیس کی جوابی فائرنگ سے اس کی ٹانگ میں گولی لگ گئی۔  پوچھ تاچھ کے دوران اس نے اپنا نام راج کمار عمر 26 سال رہائشی  رام پور تھانہ بدلاپور بتایا۔  سی ایچ سی میں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے پولیس حراست میں ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیا۔

  موقع سے بدمعاش کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل، ایک 32 بور پستول، ایک کھوکھا اور دو زندہ کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔  اس سلسلے میں پوچھے جانے پر انسپکٹر انچارج یوگیندر سنگھ نے بتایا کہ زخمی بدمعاش کے خلاف سنگرا مئو بدلا پور اور مہاراج گنج تھانوں میں نصف درجن سے زیادہ سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔  وہ گزشتہ آٹھ ماہ سے مفرور چل رہا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad