مدھیہ پردیش : اسماعیل عمران ۔(یو این اے نیوز 14مارچ 2022) نرمداپورم (ہوشنگ آباد) میں کچھ لوگوں نے فرقہ وارانہ فساد پھیلانے کی کوشش. یہاں شرپسند عناصر نے درگاہ کو زعفرانی رنگ سے رنگ دیا ہے۔ واقعے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ اس کے ساتھ مقبرے میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔ اس کی دیوار اور گنبد کو کلر کیا گیا ہے۔ اس واقعہ سے ناراض مسلم نوجوانوں نے اتوار کی صبح نرمداپورم پپریا اسٹیٹ ہائی وے کو جام کردیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر لوگوں کو سمجھایا اور کچھ لوگوں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے ۔
پولیس نے لوگوں کسی طرح سے سمجھا بجھا کر راستہ کو کھول دیا گیا قبر ندی کے کنارے واقع ہے۔ ایسے میں کچھ لوگوں نے رات کے وقت قبر پر زعفرانی رنگ پوت دیا۔ جب قبر کی دیکھ بھال کرنے والا خادم قبر پر پہنچا تو دوسرے لوگوں نے اسے اطلاع دی۔ جس کے بعد سب نے مظاہرہ کرتے ہو ئے ہائی وے کو 15 منٹ تک بند کر دیا۔ واضح رہے کی
مقبرے کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گنبد کے قریب کھڑے نوجوان رنگ چھڑانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ قبر کو بھی دھویا جا رہا ہے۔ وہیں پر پولیس ملزم کی تلاش میں جٹی ہوئی ہے
پولیس اسٹیشن انچارج ہیمنت سریواستو نے بتایا کہ سماج دشمن عناصر نے مقبرے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہے۔ انتظامیہ اور پولیس کی ٹیم صبح 8.45 بجے موقع پر پہنچ گئی تھی۔ سماج کے لوگوں کو سمجھا بجھا کر معاملے کو پر سکون کیا گیا ۔بابائی تحصیلدار پشپیندر نگم نے بتایا کہ حالات اب معمول پر ہیں۔ سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
معلوم رہے ضلع میں ایک ماہ میں مزار کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ پچھلے مہینے 14 جنوری کو سماج دشمن عناصر نے پچمڑھی میں دینوا درشن کے قریب مقبرے سے چھیڑ چھاڑ کی تھی۔ وہاں کے لوگوں میں بھی مظاہرہ کیا تھا۔ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ نے راتوں رات مزار کو سابقہ حالات پر کردیا تھا
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں