بجنور۔اسماعیل عمران۔(یو این اے نیوز 14مارچ 2022)ایک منچلا جو گزشتہ کئی دنوں سے خواتین کا برقعہ اوڑھ کر بسوں میں مرکزی چوراہوں پر معصوم خواتین اور بچیوں کے ساتھ بدتمیزی کر رہا تھا، راہگیروں کے شبہ میں برقعہ پوش شخص کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر عوام کے سامنے بے نقاب کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔آج ہم آپ کو ایک ایسے ہی عجیب و غریب آدمی سے ملوانے جارہے ہیں، جو کہ یوپی کے بجنور کے علاقے پٹھان پور کا رہنے والا ہے،
جس کا نام سہیل ہے، جو گزشتہ کئی دنوں سے برقعہ پہن کر لڑکیوں کے ساتھ گھوم رہا تھا۔اسکول وکالج میں پڑھنے والی خواتین کو برقعہ کی آڑ میں چھیڑ چھاڑ کر رہا تھا۔ چھیڑ چھاڑ کی شکار خواتین و وطالبات شرم کے مارے منچلے نوجوان کو لڑکی سمجھ کر منہ کھولنے سے ہچک رییں تھیں۔ لیکن گزشتہ دوپہر کے وقت سہیل نامی برقعہ پوش شخص بس کا انتظار کرنے والی خواتین سے بدتمیزی کر رہا تھا۔ شک ہونے پر متاثرہ خواتین نے شور مچادیا پھر کیا تھا،موقع پر موجود راہگیروں نے ملزم کو پکڑ لیا پٹائی کر ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا ۔
برقعہ کی آڑ میں چھیڑ چھاڑ کررہے سہیل کا اصلی چہرہ نمایاں ہوگیا ،پکڑے جانے کے بعد بھی کافی دیر تک برقعہ پہنے سہیل نے پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہا تھا اور بول رہا تھا کی مجھے کئی دنوں سے لڑکے چھیڑ رہے ہیں ۔
لڑکی کی آواز میں بات کررہے منچلے نوجوان کے چہرے سے جب نقاب اتار گیا تو سہیل نکلا ۔پولیس حکام نے گرفتار نوجوان کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں