تازہ ترین

بدھ، 8 دسمبر، 2021

نہیں رہے انڈین آف ڈیفنس جنرل بپن روات ۔ہندوستانی فوج نے کی موت کی تصدیق!

 دہلی ۔(یو این اے نیوز 8دسمبر 2021) ریاست تمل ناڈو میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے جس میں بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ اور دیگر کے 14افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔



بھارت کی فضائیہ (آئی اے ایف) نے ایک ٹوئٹ میں واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ایم آئی 17 وی فائیو ہیلی کاپٹر کو تمل ناڈو کے قریب کونور میں حادثہ پیش آیا ہے۔


متاثرہ ہیلی کاپٹر میں 14 افراد سوار تھے انڈین ایئر فورس (آئی اے ایف) کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔


رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر میں جنرل بپن کی اہلیہ، ان کے ڈیفنس اسسٹنٹ، سیکیورٹی کمانڈوز اور بھارتی فضائیہ کے اہلکار سوار تھے۔


حادثے کی جگہ سے سبھی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے ہیلی کاپٹر حادثے کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن سے متعلق کہا جا رہا ہے کہ یہ وہی ہیلی کاپٹر ہے جس میں جنرل بپن اور دیگر افراد سوار تھے۔


معلوم رہے دلی سے جنرل بپن راوت تمل ناڈوں کے علاقے سُلر میں بھارتی فضائیہ کے اڈے سے ویلنگٹن میں ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج میں لیکچر دینے کے لیے جا رہے تھے۔ ہل اسٹین کونور بھی اس پرواز کے راستے میں موجو ہے۔واضح رہے اس حادثے میں جنرل بپن راوت اور انکی اہلیہ سمیت سبھی 14سوار افراد کی موت کی تصدیق بھارت حکومت نے کردی ہے ۔اس حادثے ملک بھر میں غم کا بادل چھایا ہوا ہے ۔ 


اپوزیشن سمیت سبھی سیاسی جماعتیں اس دکھ کی گھڑی میں متاثرین کے اہل خانہ کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں واضح رہے ہندوستانی فوج نے  انڈین آف ڈیفنس جنرل بپن روات کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad