تازہ ترین

پیر، 20 دسمبر، 2021

مجلس ہر مظلوم کے دل کی آواز ہے۔ کلیم الحفیظ

ترلوک پوری میں ضلع سطح کی کیڈر کانفرنس, جنتا کالونی میں پہنائی گئی پگڑی

پریس ریلیز   20دسمبر  نئی دہلی۔ مجلس صرف مسلمانوں کی پارٹی نہیں ہے بلکہ ہر مظلوم کے دل کی آواز ہے۔ اس کے نام سے یہ غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے کہ یہ صرف مسلمانوں کی سیاسی پارٹی ہے۔ جس طرح دیگر سیاسی پارٹیوں میں مسلمان ہیں اسی طرح مجلس میں بھی دوسرے مذاہب کے لوگ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین دہلی کے صدر کلیم الحفیظ نے ترلوک پوری میں ضلع سطح کی کیڈر کانفرنس میں کیا۔ 



انھوں نے کہا کہ مجلس کے بارے میں بہت سی غلط فہمیاں پیدا کی جاتی ہیں، کبھی کہا جاتا ہے کہ یہ مسلمانوں کی جماعت ہے، کبھی کہا جاتا ہے کہ یہ بی جے پی کی بی ٹیم ہے۔ جب کہ یہ دونوں باتیں ہی غلط ہیں، مجلس میں ہر مذہب کے لوگ ہیں، مہاراشٹر اور تلنگانہ میں کئی کونسلر غیر مسلم ہیں۔ 


دہلی میں بھی ہمارے ساتھ سب لوگ ہیں، راج کمار ڈھلور جی بالمیکی سماج سے ہیں، راجیو ریاض کا تعلق دلت سماج سے ہے، بندرا جی سکھ سماج سے ہیں، اسی طرح مجلس جہاں جہاں ہے وہاں بی جے پی کو نقصان پہنچا ہے، تلنگانہ میں آج تک مجلس نے بی جے پی کو کامیاب نہیں ہونے دیا، اورنگ آباد سے 30سال سے شیوسینا کی سیٹ ختم کرکے مجلس نے حاصل کی،دہلی میں بی جے پی کی بی ٹیم عام آدمی پارٹی ہے۔ اب یہ اتر پردیش اور پنجاب میں بھی بھاجپا کو فائدہ پہنچانے جارہی ہے۔ کلیم الحفیظ نے کہا کہ مجلس کو اپنا گھر سمجھیے، یہ ہر ظلم اور ظالم کے خلاف ہے،


 پروگرام سے راجیو ریاض، راج کمار ڈھلور، انور اقبال نقوی اور ڈی ایس بندرا کے علاوہ مقامی ذمہ داران نے بھی خطاب کیا۔ دوسرا پروگرام جنتا کالونی بابر پور اسمبلی میں ہوا، جہاں دہلی صدر کی پگڑی پہنا کر  عزت افزائی کی گئی، اس موقع پر مجلس کے ریاستی و ضلعی ذمہ داران  خاص طور پر  جنرل سیکریٹری شاہ عالم، ضلع صدر فیروز ملک، سابق ضلع صدر سرتاج سیفی، وارڈ پریزیڈنٹ ریاض الدین میواتی وغیرہ  موجود تھے، یہاں بھی موجود حاضرین سے صدر دہلی نے خطاب کیا۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad