تازہ ترین

بدھ، 10 نومبر، 2021

وارانسی سے پرواز بند کر نا پوروانچل کے عازمین حج کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے مولانا توفیق احمد قاسمی

جونپور.حاجی ضیاء الدین(یو این اے نیوز 10نومبر 2021) وارانسی سے حج پرواز دوبارہ شروع کروانے کے مطالبات شدت اختیار کررہے ہیں اور پوروانچل کے سبھی اضلاع سے اس مطالبہ کو پوراکرانے کے لئے عازمین حج کے خدمت کرنے والے حافظ نوشاد احمد اعظمی کی حمایت میں سبھی مکتبہ فکر کے علما اور دانش وراور سرکردہ شخصیات فیصلہ کن لڑائی میں کھل کر سامنے آنے لگی ہیں۔



اس سلسلہ میں مدرسہ حسینیہ کے ناظم مولانا توفیق احمد قاسمی نے کہاکہ حج کمیٹی اور وزارت حج نے وارانسی سے حج پرواز بند کرنے کا جواعلان کیاہے وہ پوروانچل کے عازمین حج کو تکلیف پہنچانا اور ان کی سہولت چھینناہے ۸۹۹۱ میں یوپی کے وزیر حج نے عازمین حج کے کھانے کاٹھیکہ کرلیاتھااس وقت حافظ نوشاد احمد اعظمی اسٹیٹ حج کمیٹی کے رکن تھے انھوں نے کمیٹی میں مخالفت کی لیکن وزیر حج نے اس میٹنگ میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایک دو ممبران تو مخالفت کرتے ہی رہتے ہیں اس سے کھانے کا ٹھیکہ رد نہیں کریں گے انھوں نے اترپردیش کی عوام کے پاس جاناشروع کیا اور اسی کڑی میں ایک میٹنگ مدرسہ حنفیہ میں اس وقت کے ایم ایل اے مرحوم حاجی افضال احمدؒ نے بلائی تھی جس میں حافظ نوشاد احمد اعظمی نے شرکت کی میٹنگ میں بہت سے حاجیوں کے مسائل حافظ نوشاداحمد اعظمی کے سامنے رکھے گئے تھے


 حافظ نوشاد نے میٹنگ میں وعدہ کیا ان شاء اللہ میں یہ سارے مطالبات پورا کرانے کی کوشش کروں گااور کئی مہینہ کے بعد کھانے کاٹھیکہ رد ہونے کا اعلان ہوا۔ اس کے بعد پھر حافظ نوشاد احمد اعظمی حاجیوں کے مسائل کو قانون کے دائرے میں رہ کر طرح طرح سے اٹھاتے رہے ہیں سیاسی پارٹی چھوڑ کر انھوں نے عازمین حج کے لئے دو دہائی سے زیادہ عرصہ سے کام کر رہے ہیں ہم ان کے ثابت قدم رہنے پر اور عازمین حج کے تئیں ان کی وفا داری کی ستائش کرتے ہیں وارانسی سے جو حج پرواز انھوں نے کرائی تھی 


وہ بند کردی گئی ہے پوروانچل کے عازمین حج کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے مولانا نے کہاکہ حج ہمارا مذہبی فریضہ ہے عازمین حج اللہ کے مہمان ہوتے ہیں ان کو سہولت دلانے کے لیے ہم پوری طرح حافظ نوشاد احمد اعظمی کے اس فیصلہ کن لڑائی میں ساتھ کھڑے ہیں اور امت مسلمہ سے اپیل بھی کرتے ہیں کہ حافظ نوشاداحمد اعظمی نے جس طرح سبھی فرقہ کے لئے کام کیاہے اسی طرح سبھی مسلک کے علما ودانش ور سامنے آئیں  اور وارانسی سے حج پرواز شروع کرانے کے لیے ان کی جدجہد میں ساتھ دیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad