کانپور (شکیب الاسلام) بتاریخ 18 اکتوبر بروز جمعرات صبح دس بجے نور گنج پکھر ضلع کانپور دیہات میں میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ضلع صدر کانپور دیہات کی موجودگی میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں میں کانپور دیہات کے ایم آئی ایم کے،صدر جناب شبی خان خان موجود تھے اس میٹنگ میں میں اتر پردیش الیکشن کے پیش نظر،پارٹی کو مضبوط کرنے پر زور دیا گیا یا اور بہار اور مہاراشٹر کی طرح اتر پردیش میں ،بھی کس طرح پارٹی کو کامیابی ملی اس کی کوششیں اور طریقہ کار کار تیار کرنا ہے جناب شبی خان نے کہا کہ ہماری پارٹی نے پچھلے کچھ سالوں میں بڑی ترقی کی ہے لوگوں کا اعتماد ان کو ملا ہے مسلمانوں کے علاوہ ایک بڑی تعداد کمزروں اور دلتوں کی ہے جنہوں نے مجلس اتحاد المسلمین کو ووٹ دیا ہے اور ان کےووٹ سے چن کر کے ایوان بالا کے اندر پہنچے ہیں ۔
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سینئر لیڈر سیف الاسلام مدنی نے کہا کہ میں مسلم لیڈر شپ کا اول دن سے قائل رہا ہوں پورے ملک کے اندر ووٹ مذہب برادری اور ایجنڈے کے اوپر سی جاتا ہے ہر مذہب کی سیاسی لیڈر شپ موجود ہے اگر نہیں ہے تو صرف مسلمانوں کی مسلمان آزادی کے بعد سے ہی سیاسی پارٹیوں کے غلام بنے ہوئے ہیں جب کے سب جانتے ہیں کہ کسی بھی سیاسی پارٹی نے مسلمانوں کا کوئی بھلا نہیں کیا اس لئے ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ اپنی آواز بلند کرنے کے لئے اور اپنے حقوق حاصل کرنے کے لئے اپنی قیادت کو سیاسی طور پر مضبوط کرنا پڑے گا۔
اور یہ حکمت عملی بنانی ہوگی کہ مجلس کے امیدوار جہاں سے بھی ہوں انکو مسلمان مکمل طور پر سپوٹ کریں خود بھی ووٹ دیں اور دیگر اقلیتوں کو ووٹ دینے کے لئے تیار کریں ہماری سیاسی طاقت ہوگی تبھی ہماری آواز بلند ہوگی اور ہماری اہمیت ہوگی
میٹنگ میں قاری بلال احمد نقشبندی مولانا عبدالماجد قاسمی، سیف الاسلام مدنی وغیرہ موجود رہے!
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں