اعظم گڑھ(یواین اے نیوز 9اکتوبر2021) جمعرات کو ایس پی ٹریفک سدھیر جیسوال نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کی۔ اس دوران 80 افراد کے لیے ای چالان کاٹا گیا جنہوں نے گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران غلط نمبر پلیٹیں لگائیں تھیں۔ جب ایس پی ٹریفک ہرا کے چنگی علاقے میں آئی ٹی آئی کے قریب واقع آٹو رکشہ اسٹینڈ کے قریب چیکنگ کر رہے تھے۔
اس دوران اس سڑک سے گزرنے والے ایک موٹر سائیکل ڈرائیور کو روکا گیا ، جس نے ہیلمٹ نہیں پہنا ہوا تھا۔ جب ایس پی ٹریفک نے نوجوان سے ہیلمٹ نہ پہننے کی وجہ پوچھی تو اس نے بتایا کہ سسرال سے تو موٹر سائیکل جہیز میں ملی تھی لیکن ہیلمٹ نہیں ملا۔ اس کا جواب سن کر سب حیران رہ گئے۔ انہوں نے مذکورہ نوجوان کو سخت وارننگ کے ساتھ رہا کردیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں