بہار کے کھگڑیا میں ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک بینک صارف کے کھاتے میں ساڑھے پانچ لاکھ روپئے آئے۔ اسے لگا کہ پی ایم مودی نے یہ رقم ان کے اکاؤنٹ میں بھیج دی ہے۔ چنانچہ اس نے ساری رقم خرچ کر دی۔ بعد میں معاملہ کچھ ہی نکلا۔
بہار ،کھگڑیا . اسماعیل عمران(یو این اے نیوز 15ستمبر 2021)بہار کے کھگڑیا میں ایک عجیب معاملہ سامنے آیا ہے۔ اچانک یہاں کے ایک بینک صارف کے کھاتے میں ساڑھے پانچ لاکھ روپے آئے۔ بینک کے صارف کو لگا کہ پیارے وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کے اکاؤنٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ روپے بھیجے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ ہر ایک کے اکاؤنٹ میں رقم بھیجی جائے گی۔ اسی وعدہ کے مطابق انہیں بھی یہ رقم ضرور ملی ہوگی۔ یہ سوچ کر وہ بھی بہت خوش ہوا اور اس نے پیسے نکال کر خرچ کر دیے۔ لیکن بعد میں معاملہ کچھ اور نکلا ، جس کے لیے اب اسے جیل بھیجنے کی تیاری میں بہار کی پولیس لگی ہوئی ہے
معلومات کے مطابق بینک نے غلطی سے ساڑھے پانچ لاکھ روپے رنجیت داس کے اکاؤنٹ میں بھیج دیئے۔ جب بینک کو اپنی غلطی کا احساس ہوا تو اس نے اکاؤنٹ ہولڈر سے ساڑھے پانچ لاکھ واپس کرنے کو کہا۔ لیکن کھاتہ دار نے ساری رقم خوشی میں خرچ کر ڈالی کی وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں ساڑھے پانچ لاکھ کی رقم بھیجی ہے۔ اب وہ واپس نہیں کرینگے کئی بار بینک کی جانب سے صارف کو رقم نکالنے کے متعلق نوٹس دیا گیا۔
تاہم ، جب رقم واپس نہیں کی گئی ، بینک کی جانب سے مقدمہ درج کیا گیا۔ اس کے بعد رنجیت داس کو مانسی پولیس نے گرفتار کیا۔ وہ قریبی بختیار پور گاؤں کا رہائشی ہے۔ مانسی کے ایس ایچ او دیپک کمار نے بتایا کہ یہ معاملہ گرامین بینک نے درج کرایا گیا ہے۔ گرفتار رنجیت کو جیل بھیجنے کی تیاری میں لگی ہوئی ہے
گرامین بینک مانسی برانچ کے بینک حکام کا کہنا ہے کہ غلطی سے رقم رنجیت کے اکاؤنٹ میں منتقل ہو گئی۔ بعد میں ملان کے ہونے پر یہ بات واضح ہوئی اس کے بعد سے رنجیت سے مسلسل رقم واپس کرنے کے لیے کہا گیا ، لیکن تب تک رنجیت نے اکاؤنٹ سے تمام پیسے نکال لیے ہیں۔ اس کے بعد رنجیت سے رابطہ کیا گیا ، اس نے بتایا کہ پی ایم مودی نے پیسے بھیجے ہیں ، میں اسے واپس نہیں کروں گا۔ جب رقم واپس نہیں کی تو بینک کو پولیس میں شکایت درج کرانی پڑی۔۔واضح رہے مودی کے پندرہ لاکھ والے بیان پر ایک شخص کو جیل جانا پڑا
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں