تازہ ترین

جمعرات، 19 اگست، 2021

جونپور: نائٹ کبڈی ٹورنامنٹ میں جمدہاں نے مانیکلاں کو شکست دے کر کبڈی فائنل میچ جیت لیا

جونپور۔امتیاز ندوی ،(یو این اے نیوز 19اگست 2021)شاہ گنج جونپور-علاقائی کوتوالی حلقہ کے حاجی رفیع پور گاؤں میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا



میں علاقہ کے کئی گاؤں کی ٹیموں نے حصہ لیا، جس میں سونگر، چتارہ محمود پور،جمدہاں اور مانیکلاں کے نام نمایاں طور پر شامل ہیں،


ٹورنامنٹ کا افتتاح راشٹریہ علماء کونسل کے جونپور صدر اسمبلی حلقہ کے نائب صدر عاطف نسیم شیرازی کے ہاتھوں کیا گیا، رات بھر چلے ٹورنامنٹ میں تقریبا درجن بھر ٹیموں نے حصہ لیا، فائنل مقابلہ مانیکلاں اور جمدہاں کے درمیان کھیلا گیا جس میں جمدہاں کے کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خطاب اپنے نام کرلیا،


میں کمنٹری کے فرائض چتارہ محمود پور رہائشی محد اول نے انجام دئے جن کی خوبصورت آواز نے شائقین کے مزے کو دوگنا کردیا، فائنل مقابلہ کے دوران بطور مہمان خصوصی شاہگنج ترقیاتی بلاک کی پرمکھ منجو سنگھ کے نمائندہ اور بھاجپا لیڈر وجے سنگھ ودیارتھی نے شرکت کی،اور فائنل مقابلہ میں حصہ لینے والی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا اور ان کی حوصلہ افزائی کی، 


رفیع پور کے نومنتخب پردھان محمد خالد، نے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں و آس پاس کے گاؤں سے کھیل دیکھنے کیلئے آئے شائقین کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقعہ پر صہیب ندوی، محمد آصف، شفیع احمد،محمد رئیس،محمد شہزاد سمیت دوسری معزز شخصیات موجود رہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad