جونپور ، اسماعیل عمران۔ یو این اے نیوز 19اگست 2021 کانگریس پارٹی نے 2022 کے انتخابات کی تیاری شروع کر دی ہے۔ آج سے ، سہ روزہ پروگرام آل انڈیا کانگریس پارٹی نے گرام پنچایت کی سطح پر شروع کردیا ہے یہ باتیں یو این اے نیوز کے صحافی سے، یو پی کانگریس کمیٹی کے رکن آفتاب خان نے بتائیں ، انہوں نے کہا کہ ریاستی قیادت کی ہدایات پر کانگریس پارٹی نے آج سے جے بھارت مہا سمپرک مہم کا اہتمام شروع کیا ہے ،
سابق کانگریس رکن اسمبلی ، سابق رکن پارلیمان اور سینئر لیڈران گرام پنچایت کی سطح پر لوگوں سے مل رہے ہیں۔ اسی کے تحت ، آج ہم اپنے ساتھیوں کے ساتھ گاؤں بھڑ کڑہاں کے تین روزہ پروگرام کے پہلے دن لوگوں سے مل رہے ہیں۔ زراعت-کاشت کاری ، بے روز گاری ،بڑھتی مہنگائی ،گاؤں اور سماجی جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے مزید کہا کل جمعہ کو ہم کسی باغ یا گاؤں میں چوپال کا اہتمام کریں گے۔ پردھان اور بی ڈی سی سے ملاقات کریں گے۔ دوسرے دن ، ہم پربھات پھیری نکالیں گے ۔ راجیو گاندھی اعزاز تقریب کے تحت ، آزادی کے لیے قربانیاں پیش کرنے والے خاندان کے لوگوں اور ، صفائی ملازمین ، باورچی ، آشا بہوں وغیرہ کو یادگاری نشانات اور حوالہ جات دے کر نوازیں گے۔ سینئر لیڈر آفتاب خان نے کہا کہ شناخت شدہ خاندان کے گھروں پر جاکر ملاقات کے بعد حکومت کو دیہاتیوں کے مسائل سے آگاہ کیا جائے گا۔
نیز ، مسئلے کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تیسرے دن گاؤں کے نوجوانوں سے بات کرنے کے بعد کانگریس پارٹی نے ماضی میں جو کام کیا ہے وہ انھیں بتایا جائے گا۔ چوتھے دن گاؤں میں الوداعی پروگرام کا اہتمام کیا جائے گا۔ جس میں گاؤں کے مذہبی رہنماؤں ، بااثر اور معزز لوگوں سے ملاقات کی جائے گی۔ اس موقع پر
یوتھ کانگریس کمیٹی کے ضلعی سکریٹری ارمان خان ، ، کھیتاسرائے نگر پنچایت کے انچارج نجم الدین، اور کانگریس کے لیڈر امجد ، شیر علی کے علاوہ نبی احمد ، حسام الدین، علاؤ الدین عرف ٹنو ، جمیل احمد ، محمد فہد ، ابوالعاص خان ، رئیس احمد ، توفیق خان ، اسد خان ، فیاض احمد ، احتشام احمد ، گاؤں کے پردھان راجیش یادو سمیت تمام لوگ موجود تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں