دھولیہ 2؍جون (پریس ریلیز)ہندوستانی مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم جمعیۃعلماء ہند کی دھولیہ یونٹ نے ڈاکٹر ذاکر حسین اور شکیل الرحمٰن قاری عتیق الرحمٰن کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے پران کی ہمت افزائی کےلئے ایک تہنیتی تقریب منعقد کرکے مبارکباد پیش کی ۔ڈاکٹر ذاکر حسین نے مکینکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کی ،جبکہ شکیل الرحمٰن نے فزیکس میں پی ایچ ڈی کیا ۔علاقہ خاندیش کے حساس علاقہ دھولیہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ذاکر حسین اور شکیل الرحمٰن کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل ہونے پر پورے علاقے سے مبارکباد ی کا پیغام موصول ہورہا ہے ،سماجی اور رفاہی کاموں میں پیش پیش رہنے والی ہندستان کی نمائندہ تنظیم جمعیۃعلماء ہند کی دھولیہ یونٹ کی جانب سے سب سے پہلے ان کے ساتھ نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔
اس تہنیتی تقریب سے خطاب کے دوران ڈاکٹر ذاکر حسین نے کہا کہ ہماری کامیابی کا سہرا ہمارے والدین اور اساتذہ کو جاتا ہے ، ان کی بے پناہ محبتوں ،دعائوں اور توجہات کا ثمرہ ہے کہ ہم آج اس مقام تک پہونچے ۔ان لوگوں نے یہ بھی کہا کہ ہم قوم و ملت کی خدمت کے جذبے سے کام کریں گے۔تقریب کا آغاز مولانا شکیل احمد قاسمی کی تلاوت کلام پاک اور شہر کی معروف و مشہور شخصیت ڈاکٹر عقیل فضل الرحمٰن کی صدارت میں انعقاد ہوا ۔
پروفیسر خلیل انصاری نے اپنے خٰالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کے لئے اے ٹی ٹی تک پہنچنا بہت مشکل کام ہے، ہمارے شہر کو یہ پہلی مرتبہ اعزاز مل رہا ہے کہ ان طلبہ کے ذریعہ ہمارے شہر کا نام روشن ہوا ہے ۔میر ی ان طلبہ کے ساتھ نیک خواہشات ہیں ،دعا ہے کہ یہ اپنے تعلیمی میدان میں خوب سے خوب پھلیں پھولیں۔ڈاکٹر محمد عابد نے بھی اس تقریب میں اپنا اظہار خیال کیا،انہوں نے کہا جمعیۃ علماء کے اراکین بھی شکریہ کے مستحق ہیں کہ شہر دھولیہ میں جو بچے اعلی تعلیم کے میدان میں آگے بڑھتے ہیں جمعیت علماء ان کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ایاز احمد ایاز نے اپنے شعروں شاعری کے انداز میں بچوں کی حوصلہ افزائی کی اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر ابوتراب انصاری نے جمعیت علماء کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء ایک دستوری جماعت ہے،ہمارے اکابرین نے اعلی تعلیم میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے ۔انہی اکابرین کی پیروی میں ہم کارکنان بھی طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لئے کوشش کرتے ہیں اس امید کے ساتھ کہ قوم کے بچوںکو مزید حوصلہ ملے۔اور وہ تعلیمی میدان میں زیادہ سے زیادہ آگے بڑھ سکیں۔ پروگرام میں شرکت کرنے والے مولانا شکیل احمد قاسمی ،الحاج مشتاق صوفی ،ڈاکٹر نثار احمد انصاری ،ڈاکٹر ابو تراب انصاری،ڈاکٹر سلیم شیخ،ڈاکٹر عقیل فضل الرحمن۔ ڈاکٹر خلیل انصاری۔ ڈاکٹر رمضان۔ ڈاکٹراحمد۔ مسعود سر۔ایاز احمد ایاز۔ شیخ اکبر سرعبد المحیط۔ عارف عرش۔ انیس وکیل سیٹھ۔ مسعود احمد۔ابوڈر اور پپو سونی صاحبان کے علاو ہ معزز شہریان بڑی تعداد میں موجود تھے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں