یو این اے نیوز کے چیف ایڈیٹر ریحان اعظمی اور ایڈیٹر اسماعیل عمران جونپوری نے یو این اے نیوز کے نمائندہ حافظ محمد ذاکرصاحب اور انکے چھوٹے بھائی جمیعۃ علماء مین پوری کے صدر حافظ محمد خالد صاحب بھوگاؤں کے والد محترم جناب حاجی محمد اسحاق صاحب کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔
حاجی اسحاق صاحب اسلام پسند اورعلماء کی قدر کرنے والوں میں سے تھے۔اسکے ساتھ وہ ایک بہت اچھے انسان تھے ،حضرت مولانا محمد متین الحق اسامہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کانپوری سابق صدر جمیعۃ علماء اترپردیش سے بے پناہ عقیدت و محبت فرماتے تھے،جمیعۃ علماء سمیت دیگر ملی واصلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے،بڑوں کا ادب چھوٹوں پر شفقت کرنا انکی زندگی کا ایک اہم اصول تھا ،
انہوں نے ہمیشہ اسلام کی سربلندی کے لیے آواز بلند کی۔حاجی اسحاق صاحب کی وفات دینی وسیاسی حلقوں کے لیے بڑا صدمہ ہے۔
اللہ تعالی انہیں جوار رحمت میں جگہ دے۔
یو این اے نیوز کی پوری ٹیم مرحوم کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں